ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیر صدارت اجلاس، آوٹ سورسنگ کے بعد نجی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیر صدارت اجلاس

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن و ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے گوجرانوالہ کی پانچوں تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آئوٹ سورسنگ کے بعد نجی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نئی مشینری کی خریداری، فلیٹ میں شمولیت اور ہیومن ریسورس بلخصوص سنیٹری ورکرز کی بھرتی پر ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ، نجی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے نمائندوں سے کہا کہ جو ڈیڈ لائن محکمہ بلدیات پنجاب کی طرف سے دی گئی ہے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں ہے اور اس میں کسی قسم کی مزید تاخیر قابل قبول نہیں۔ مشینری و ورکرز کو متحرک کریں اور صفائی کو بہتر بنائیں، شہریوں کو صفائی ہوتی نظر آنی چاہیے

جواب دیں

Back to top button