پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈڈویلپمنٹ کمپنی کے چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ابراہیم طارق شفیع کا شاہ پورکانجراں مویشی منڈی کا دورہ

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈڈویلپمنٹ کمپنی کے چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ابراہیم طارق شفیع کا شاہ پورکانجراں مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ مویشی منڈی کے دورے میں چیف ایگزیکٹوآفیسر پی سی ایم ایم ڈی شیخ تاثیر احمد، FWOسے پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل (ر) منصور چیمہ،کرنل(ر) اظہر ملک موجود تھے۔ابراہیم طارق شفیع نے مویشی منڈی شاہ پورکانجراں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ابراہیم طارق شفیع کا کہنا ہے کہ شاہ پورکانجراں مویشی کی ڈویلپمنٹ ورک کا ٹھیکہ FWOکودیا گیا ہے۔شاہ پورکانجراں مویشی منڈی 6 ماہ کے مختصر عرصہ میں مکمل کر لی جائے گی۔ ماڈل منڈی شاہ پورکانجراں میں پائیدار شیڈز لگائے جائیں گے۔ شاہ پورکانجراں مویشی منڈی کو جدید طرز پر بنایا جارہا ہے۔ماڈل مویشی منڈی میں کشادہ کار پارکنگ کیلئے جگہ مختص کی گئی ہے۔جانوروں کیلئے 290 لوڈنگ اور ان لوڈنگ بیز بنائے جائیں گے۔موٹرسائیکل اور کار پارکنگ کیلئے الگ سے جگہ مختص کی گئی ہے۔ماڈل مویشی منڈی بننے سے ملتان روڈ پر ٹریفک کے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔برازیل طرز کا کیٹل ارینا بنایا جائیگا جہاں پر جانوروں کی نمائش کی جاسکے گی۔ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں بننے سے میٹ ایکسپورٹرز کو بھی فائدہ ہوگا۔مویشی منڈی میں آیڈمن بلاک، مسجد، ہوٹلز اور بیت الخلا تعمیر کیے جارہے ہیں۔ماڈل انفراسٹرکچر اور بہتر سہولیات سے جانوروں کی بیماریوں پر قابو پایا جاسکے گا۔ماڈل مویشی منڈی بننے سے صفائی کے انتظامات میں بہتری آئے گی۔جدید سہولیات اور ویسٹ مینجمنٹ سسٹم سے آلودگی اور ماحولیاتی انحطاط کو کم کرتی ہے۔ماڈل مویشی منڈی بننے سے جانوروں کی فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے میں آسانی ہوگی۔انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی وجہ سے مویشی منڈی میں بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے گا۔مویشی منڈی میں سیکورٹی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button