ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل ماڈل ٹاؤن کے مختلف مقامات کے دورے کئے. انہوں نے وفاقی کالونی اور اطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے.

ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی انتظامات پر لاپرواہی نہ برتی جائے اور برقرار رکھا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ گندگی کے ڈھیر فی الفور اٹھوائے جائیں اور سڑک کنارے یا کسی بھی مقام پر تجاوزات نظر آئیں تو فوری ختم کرائیں جائیں اور ٹریفک کے مسائل اور آمدورفت میں رکاوٹیں نہ ہونے دی جائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے اور تجاوزات کے مزید خاتمے کیلئے ماڈل ریڑھیوں کو فٹ پاتھ تک محدود کروایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ماڈل ریڑھیوں پر سرکاری ریٹ لسٹ کو چیک کیا جائے اور نمایاں جگہ آویزاں کروائی جائے. ڈی سی لاہور نے واضع ہدایات کیں کہ شہری آبادی سے جھگیوں و جانوروں کا انخلاء یقینی بنایا جائے. انہوں نے کہا کہ خانہ بدوشوں و جانوروں کی شہری آبادی سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا مقصد شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہے. انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ادارے ملکر بطورِ ٹیم ورک کام کریں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہر کے حسن کو اجاگر کرنے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں.






