ڈاکٹر صابر نعمان پرائس کنٹرول مجسٹریٹ پر انکوائری میں کرپشن ثابت،اختیارات واپس، کیس اینٹی کرپشن کے سپرد

ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شجعین وسطرو نے

نگرانی میں انکوائری مکمل کر لی گی. ڈاکٹر صابر نعمان پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے خلاف شکایات موصول ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے. ڈاکٹر صابر نعمان پر جعلی رسیدیں کاٹنے کا الزام تھا. دکانداروں کو دی جانے والی رسیدوں میں درج رقم ڈی سی آفس میں جمع کروائی جانے والی رسیدوں پر درج رقم سے قدرے مختلف ہونے کا الزام تھا. دکانداروں کو رسید میں جرمانہ زیادہ، جبکہ ڈی سی آفس میں جمع رسید کم رقم کی کروائی گئیں تھیں. دورانِ انکوائری، ڈاکٹر صابر نعمان کرپشن میں ملوث پائے گئے تھے. انکوائری مکمل ہونے پر ڈاکٹر صابر نعمان کے خلاف کرپشن کیس اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو بھجوا دیا گیا ہے. ڈاکٹر صابر نعمان کو بطورِ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نامزد کردہ تھانہ مناواں بھی واپس لے لیا گیا ہے. ڈاکٹر صابر سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے تمام اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں. ڈاکٹر صابر نعمان کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تحریری خط ارسال کر دیا گیا ہے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہ ڈاکٹر صابر نعمان کے خلاف لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کو ڈیپارٹمنل انکوائری منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائے ہوئے ہیں اور ‎کرپشن میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والے لٹیروں کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی.انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکانزم میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا. ڈی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ‎‎ عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور متحرک ہے.

جواب دیں

Back to top button