حکومتِ پنجاب کے وژن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں ہونی والی بارش میں بھی ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور عملہ صفائی آپریشن پر مامور رہا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے دورانِ بارش سکریپنگ، مینوئل سویپنگ، کنٹینرز کلیئرنس کا عمل جاری رہا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر 5000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے گئے جبکہ شاہراؤں سے شاپنگ بیگزاور ریپرز ہٹانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ خاص طور پر تعینات کیا گیا۔ مزید برآں گلبرگ ٹاؤن میں نور جہاں روڈ،لبرٹی مارکیٹ،مین بلیواڑگلبرگ، ایم ایم عالم روڈ پر شاہراؤں کی کلیئرنس کا عمل جاری رہا جبکہ شادمان مارکیٹ، ایوان تجارت، بیڈن روڈ بازار، ٹیمپل روڈ پر صفائی آپریشن جاری رہا۔مال روڈ، جیل روڈ، الحمرا، گورنر ہاؤس اور ملحقہ سڑکوں پر بھی صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لیے عملہ تعینات رہا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تمام ٹاؤن مینجرز کو بھی فیلڈ میں ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی۔ شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں، دوران بارش شاہراؤں میں بکھرا کوڑا کرکٹ نکاسی آب میں خلل کا سبب بنتا ہے۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے اور تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیاکا استعمال کریں۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
2 گھنٹے ago
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
1 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 سربمہر
Related Articles
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن تاج باغ میں ریلوے ٹریک کے اطراف پڑے ملبے اور کوڑے کو کلئیر کرنے کے لیے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
6 دن ago

