ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کی رواں سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری، 47818 درخواستیں موصول ہوئیں، 46909 ڈسپوز کی گئیں،18700 سفٹڈ شدہ فائلوں کی پراسیسنگ کی گئی

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی قیادت میں ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کی رواں سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رواں سال ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں شہریوں کا انتہائی مثبت رجحان رہا۔سال 2024 میں سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر 47818 درخواستیں موصول ہوئیں ان میں سے 46909 ڈسپوز کی گئیں۔ایل ڈی اے نے رواں سال 65246 پراپرٹی فائلوں کی سفٹنگ مکمل کی، جو ایک سنگ میل ہے۔ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر 18700 سفٹڈ شدہ فائلوں کی پراسیسنگ کی گئی۔سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں سفٹڈ شدہ فائلوں کی پراسیسنگ 48 گھنٹوں میں کی جا رہی ہے۔ایل ڈی اے نے رواں سال میں 4647 این او سی،613 مپلیشن سرٹیفکیٹ 8610 رہائشی بلڈنگ پلان جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر بلڈنگ پلان کی آن لائن منظوری کے منصوبے کے آغاز کے بعد 1106 رہائشی بلڈنگ پلان آن لائن جاری کیے گئے۔ایل ڈی اے پراپرٹی ٹرانسفر سیل میں 2810 پراپرٹی ٹرانسفر کی گئیں۔رواں سال ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں سٹیٹ آف دی آرٹ پراپرٹی ٹرانسفر سیل تعمیر کیا گیا۔سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم کی تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کو مزید اپ گریڈ کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button