ایل ڈی اے نے18غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے دفاتر ، باؤنڈری والز، گیٹ، سڑکیں و دیگر سٹرکچر مسمار کر دیئے

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرایل ڈی اےکنٹرولڈایریازمیں غیرقانونی رہائشی سکیموں،غیرقانونی تعمیرات و کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن زون ٹو اور زون تھری نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 18غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے دفاتر ، باؤنڈری والز، گیٹ، سڑکیں و دیگر سٹرکچر مسمار کر دیئے۔غیرقانونی ہاﺅسنگ سکیموں اسمارٹ انکلیو ، ندیم عارف لینڈ سب ڈویژن ،بشیر ہومز، پرائم انکلیو فیزون اور فیز ٹو، اور پیس ہومز،عبداللہ گارڈن ، ملٹری اکاونٹس سکیم ، الغنی گارڈن فیز سیون،عرابین فارمز، الوہاب گارڈن فیز تھری،صفا انکلیو ، نیو کینال سٹی، سکوائر ایونیو، الپائن فارمز، اعتماد سٹی، حیدر ہومز فیز ون، فیزٹو اور حیدر ہومز فیز تھری کے خلاف کارروائی کی گئی۔آپریشن چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ کی زیر نگرانی کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button