ایل ڈی اے کے زیر اہتمام ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹاﺅن میں 6 اہم سڑکوں کو کمرشل کرنے اور ماحولیات کے متعلق عوامی شنوائی کا انعقاد کیا گیا۔عوامی شنوائی میں چیف ٹاون پلانر ون اسدالزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہرعلی، سینئر ٹاون پلانرنیسپاک ودیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف ٹاون پلانر ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے نے شہری ضروریات کے پیش نظر 6 اہم سڑکوں کو کمرشل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سبزہ زار لیاقت چوک تاملتان روڈ،کالج روڈ غازی چوک تایو ای ٹی گول چکر،ڈیفنس روڈ بھوبتیاں چوک تا کاہنہ سڑکوں کو کمرشل کیا جا ئے گا۔جی ٹی روڈ قائداعظم انٹر چینج تا بی آر بی کینال،ایل او ایس فیروز پورروڈ تا ملتان روڈاوربرکی روڈ رِنگ روڈ تا بی آربی کینال سڑکوں کو کمرشل کیا جا ئے گا۔عوامی شنوائی میں ایل ڈی اے افسران نے شہریوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی سفارشات اور بہتری کی تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔ شہریوں نے سڑکوں کو کمرشل کرنے کے متعلق ایل ڈی اے کے اقدامات کو سراہا۔عوامی شنوائی میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عوامی شنوائی میں ایل ڈی اے،نیسپاک اور محکمہ ماحولیات کے افسران نے بھی شرکت کی۔
Read Next
1 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاکینال بینک روڈ پر مختلف انڈر پاسز کا دورہ
1 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ٹیپا آفس میں اجلاس،جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ*
4 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ،لینڈ ایکوزیشن اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
4 دن ago
ڈی جی ایل ڈی ا ے طاہر فاروق کاناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ،،بھاٹی چوک،اندرون سرکلر روڈ،کچہری چوک اور آوٹ فال روڈ کا دورہ
6 دن ago
*سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کو مرحلہ وارایل ڈی اے کی دیگر سکیموں تک بڑھایا جارہاہے،طاہر فاروق*
Related Articles
ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ،روزانہ لوٹو ماہانہ کماو کی پالیسی پر عمل پیرا،تبدیل کیا گیا سٹاف پرانے ایریاز میں متحرک
7 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
2 ہفتے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا اندرون سرکلر روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی
2 ہفتے ago


