ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ریلوے اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں کا دورہ،بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریلوے اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لاہور ریلوے اسٹیشن کے اطراف ڈویلپمنٹ کے مجوزہ پلان کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ریلوے اسٹیشن کے اطراف 3 کلومیٹر کے ریڈیس پر ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف تجاوزات و عارضی سٹرکچر مسمار کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ایل ڈی اے ان علاقوں میں جلد سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے کاموں کا آغاز کرے گا۔ ریلوے اسٹیشن، مصری شاہ، ایک موریہ دو موریہ پل، آزادی چوک کے اطراف سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت کام کیا جائے گا۔ریلوے اسٹیشن سے ایک موریہ، دو موریہ پل کے اطراف فساڈ میں بہتری لائی جائے گی۔شہر کے مصروف ترین اور پرانے علاقوں سے تجاوزات ختم کرکے ٹریفک روانی بہتر کی جائے گی۔ ریلوے اسٹیشن کے اطراف سے گندگی کا خاتمہ، واک ویز اور گرین ایریا بنائے جائیں گے۔ایک موریہ، دو موریہ پل اور فلائی اوور کی بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔ریلوے اسٹیشن کے تھیم کے مطابق پٹری کی وال کی بیوٹیفکیشن بھی کی جائے گی۔ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا، فٹ پاتھ، سٹنگ ایریا اور گرین ایریا بنایا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button