کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت چمن ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈی پی پی پی پی ڈاکٹر محمد فیصل، ڈپٹی کمشنر چمن، متعلقہ کنسلٹنٹ فرم کے نمائندوں اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں چمن ماسٹر پلان سے متعلق بزنس پلان، معاہدوں پر عملدرآمد، سہولیات کی فراہمی، کے پی از کی تکمیل اور آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماسٹر پلان کا مقصد چمن شہر میں منظم شہری ترقی، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ، ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ فرم تین ہفتوں کے اندر تفصیلی بزنس پلان مرتب کرکے کمیٹی میں جمع کرائے گی، جبکہ ماسٹر پلان کے معاہدوں کی کاپیاں اور مکمل آڈٹ رپورٹ بھی جمع کروائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ منصوبے کے لیے لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم بزنس پلان مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ چمن ماسٹر پلان ایک انتہائی اہم ترقیاتی منصوبہ ہے، جس پر سنجیدگی کے ساتھ عملدرآمد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے کاروبار اور روزگار کے درجنوں نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ چمن شہر میں ٹریفک کا رش اور دباؤ مؤثر طور پر کم ہوگا۔کمشنر نے متعلقہ فرم کو ہدایت کی کہ وہ تین ہفتوں کے اندر مکمل بزنس پلان کے ساتھ کے پی از اور تجاویز سے متعلق سفارشات بھی پیش کرے،جس کے بعد پی پی پی موڈ کے تحت عملدرآمد کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔اس کے علاؤہ کمشنر کوئٹہ نے ڈپٹی کمشنر چمن کو ہدایت کی کہ وہ چمن شہر کے بس ٹرمینل اور سبزی منڈی کو ماسٹر پلان کے مطابق نئے مقام پر منتقل کرنے کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے اجلاس منعقد کریں اور ان کو اعتماد میں لیتے ہوئے آئندہ لائحہ عمل تشکیل دیں۔اجلاس میں کمشنر نے تمام متعلقہ فرم کو منصوبے کی فنگشنل کرنے کے لیے مربوط اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھنے کی تاکید کی۔
Read Next
3 دن ago
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت اجلاس،بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ء میں ضروری ترامیم دیگر امور کا جائزہ
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس
اگست 13, 2026
ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر دکی بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی،ریڑھیاں مختص مقام پر منتقل
اگست 13, 2026
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس
جولائی 15, 2026
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات، دھرنا مؤخر اور او پی ڈیز کی بحالی کا اعلان
Related Articles
نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میر سرفراز بگٹی
مئی 12, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل سب کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس
مئی 12, 2026
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی 20 مئی کو جاری کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کی۔
مئی 9, 2026


