کمشنر لاہور مریم خان کاصاف و صحتمند شہر.سرسبز لاہور مشن پر عملدرآمد و جائزہ کے لئے بابو صابو ایریا اور سبزہ زار ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایات صاف و صحتمند شہر.سرسبز لاہور مشن پر عملدرآمد و جائزہ کے لئے بابو صابو ایریا اور سبزہ زار ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے صفائی، گرین بیلٹس، ڈی سلٹنگ، پاٹ ہولز مرمت، نالوں و صفائی، کرب سٹون و زیبرا کراسنگ پینٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا و دیگر انتظامی افسران بھی ہمراہ موجود تھے جبکہ اے سی سٹی رائے بابر نے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور کے دورے کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، واسا، ٹیپا، ایم سی ایل سمیت دیگر محکمے صاف شہر مشن کو کامیاب بنانے میں مصروف عمل نظر آئے۔ بعدازاں کمشنر لاہور مریم خان نے سبزہ زار ٹی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی، گائنی وارڈ میں طبی خدمات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ایس سبزہ زار ٹی ایچ کیو ہسپتال نے بریفنگ دی. کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے شہریوں کے علاج معالجے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق صفائی، خوبصورتی/گرینری پر انتظامیہ کا فوکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے بعد سڑکوں کو پانی سے دھویا جارہا ہے جو کہ سموگ آلودگی تدارک میں معاون ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں سرسبز لاہور/صاف ستھرا لاہور شامل ہیں، شہر سے گزرنے والے نالوں کے گرد45ہزار پودے لگانے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لاہورکی ہرتحصیل کی فہرستیں تیار ہیں، روزانہ کی بنیاد پر پلان کے مطابق مختلف علاقوں کے دورے کرکے امپروومنٹ/بیوٹیفکیشن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں لائٹس، گرین بیلٹس مرمت و بحالی کو ٹائم لاینز اور ڈیڈلائن کے مطابق مکمل ہونا چاہئے، ہر ایریا کی میونسپل سروسز مستقل فیچر ہے فیلڈ ٹیمیں مسلسل متحرک رکھیں،کمشنر لاہور نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی ٹیم پوری فارم میں ہے، وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ہر ایریا پر یکساں فوکس ہے صاف شہر شہریوں کا حق ہے۔

جواب دیں

Back to top button