*ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اور ری ماڈلنگ کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی*

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے لاہور میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے وژن کے تحت ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اور ری ماڈلنگ کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی۔

لاہور ریلوے اسٹیشن کے اطراف گندگی کا خاتمہ، تجاوزات و غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے گا۔ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا، سیٹنگ ایریا اور واک ویز بنائے جائیں گے۔ریلوے اسٹیشن سے منسلک علاقوں میں پیدل چلنے والوں کے لیے فٹ پاتھ بنائے جائیں گے۔سولر لائٹس، سائنج، نیٹ ورک کی انڈرگراونڈ وائرنگ اور فساڈ میں بہتری لائی جائے گی۔شیرانوالہ فلائی اوور اور ایک موریہ و دو موریہ پل کی بیوٹیفکیشن بھی کی جائے گی۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت علاقے کو ڈسٹ فری بنایا جائے گا۔ایل ڈی اے، ریلوے اسٹیشن کے اطراف بیوٹیفکیشن اور ری ماڈلنگ کا کام بھی کرے گا۔ریلوے استعمال کرنے والے شہریوں کو لاہور کا ایک خوبصورت اور صاف ستھرا چہرہ دیکھنے کو ملے گا۔منصوبے کی تکمیل سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی۔

جواب دیں

Back to top button