ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی چیئرپرسن میڈم فریال تالپور سے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی فریال تالپور سے ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مرادنے میڈم فریال تالپور کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
فریال تالپور نے شہری ترقی کے لئے کے ایم سی کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے مطابق میڈم فریال تالپور نے شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، عوامی ریلیف اور میونسپل سروسز کی مزید بہتری کی ہدایت کی۔






