ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت صوبائی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے جاری و مجوزہ منصوبوں بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں گلبرگ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ منصوبے کی پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں عطا بخش روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں جاری چاروں سٹرکچر پلان روڈ ز پر جاری ترقیاتی کاموں بارے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں جاری کاموں میں پیش رفت بارے بریفنگ دی گئی۔نیسپاک ٹیم نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف ترقیاتی کاموں کے ڈیزائن بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کے اطراف کے علاقوں کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سے ڈسٹ فری بنائیں گے۔ ریلوے اسٹیشن اور مصری شاہ کے اطراف یونیفارم ڈویلپمنٹ سے علاقے کو نئی شکل ملے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جاری ترقیاتی منصوبوں میں سموگ کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور میعار پر سمجھوتا نہ کیا جائے، ترقیاتی کاموں کے دوران پانی کا چھڑ کاﺅ یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے ، چیف ٹاون پلانر ٹو، چیف میٹرو پولیٹن پلانر، نیسپاک ،انجینئرنگ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔






