ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جناح مارکیٹ ٹاؤن شپ کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر آکشن نے ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔ جناح مارکیٹ ٹاؤن شپ میں ترقیاتی کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔ایل ڈی اے ٹاؤن شپ جناح مارکیٹ کی نیلامی 10دسمبر کو صبح 10بجے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں ہو گی۔ جناح مارکیٹ ٹاون شپ کی اگلی نیلامی آئندہ بدھ 10 دسمبر کو ہو گی۔ نیلامی میں جناح مارکیٹ قائداعظم ٹاؤن میں واقع 29کمرشل پلاٹس اورچائلڈ ویلفیئر سینٹر قائداعظم ٹاؤن میں واقع9کمرشل پلاٹس نیلام کیے جائیں گے۔گزشتہ نیلامی میں جناح مارکیٹ اورچائلڈ ویلفیئر سینٹر کے 35 پلاٹ نیلام کیے تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح مارکیٹ میں کامیاب بولی دہندگان ادائیگی کے بعد فوری دکانوں کی تعمیر کر سکتے ہیں۔گزشتہ نیلامی میں کامیاب امیدواروں کو آئندہ چند روز میں قبضہ (پوزیشن) دیدیا جائے گا۔ایل ڈی اے جناح مارکیٹ کی بولی میں کامیاب امیدواروں کو نقشہ فیس مکمل معاف اور آرکیڈ چھورنے سے استثنیٰ دے رہا ہے۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ہاؤسنگ اور ڈائریکٹر انجینئرنگ موجود تھے۔
Read Next
21 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ریلوے اسٹیشن اور اطراف کے علاقوں کا دورہ،بریفنگ
3 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ*
4 دن ago
*ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اور ری ماڈلنگ کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی*
4 دن ago
*غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ متحرک،مختلف سکیموں میں 54املاک سربمہر*
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہر میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کی سائٹ کا دورہ
Related Articles
ڈی جی ایل ڈی اے کاخورشید قصوری روڈ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، اور مین بلیوارڈ گلبرگ کا دورہ
2 ہفتے ago
ایل ڈی اے کا14غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن،دفاتر، باؤنڈری وال، گیٹ، سڑکیں و دیگر سٹرکچر مسمار
2 ہفتے ago
ایل ڈی اے نے18غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے دفاتر ، باؤنڈری والز، گیٹ، سڑکیں و دیگر سٹرکچر مسمار کر دیئے
2 ہفتے ago



