ایل ڈی اے نے قسطوں پر پلاٹ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کروانے والے شہریوں کی لسٹیں جاری کر دیں ہیں۔ شہری ایل ڈی اے ویب سائٹ lda.gop.pkپر آن لائن لسٹیں چیک کر سکتے ہیں۔ قرعہ اندازی میں شمولیت کے لیے1201کامیاب درخواست گزاروں کی فہرستیں ایل ڈی اے ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ جوبلی ٹاؤن کے لیے 455 جوہر ٹاؤن کے لیے 610 اور تاجپورہ سکیم کے لیے 136درخواستیں موصول ہوئیں۔ اعتراض کی صورت میں شہری اس نمبر 8888460-0322 یا ڈائریکٹر ہاؤسنگ ٹین کے دفتر رابطہ کر سکتے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے شہریوں کو جوہر ٹاؤن، جوبلی ٹاؤن اور تاجپورہ سکیم میں واقع90 پلاٹ تین سال کی آسان اقساط میں دے رہا ہے۔ پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی پی آئی ٹی بی کے تعاؤن سے 30 دسمبرکو دن 11 بجے ایکسپوسنٹرجوہرٹاون میں ہوگی۔ شہری 30 دسمبر کو قرعہ اندازی میں شرکت کر سکتے ہیں۔ شہری تین سال کی 12 مساوی اقساط پر ادائیگی کر سکیں گے۔قرعہ اندازی میں پانچ مرلہ اورسات مرلہ کے رہائشی پلاٹس رکھے گئے ہیں۔
Read Next
1 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
1 دن ago
ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےوالے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت،3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
1 دن ago
ایل ڈی اے،حج قرعہ اندازی،سات ملازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے
4 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
5 دن ago
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
Related Articles
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ
6 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دس ڈائریکٹر تبدیل،نو ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن
6 دن ago
*ایل ڈی اے آسان اقساط پر مزید پلاٹس بھی مارکیٹ میں جلد لائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*
1 ہفتہ ago


