تاجپورہ، جوبلی ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن کی پرائم لوکیشن پر واقع رہائشی پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی، وزیر ہاوسنگ بلال یاسین،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد، پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ اورڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے قرعہ اندازی کی

ایل ڈی اے کے زیر اہتمام تاجپورہ، جوبلی ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن کی پرائم لوکیشن پر واقع رہائشی پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کاانعقاد پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے تعاون سے ایکسپو سنٹرجوہرٹاون میں کیاگیا۔وزیر ہاوسنگ بلال یاسین،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد، پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ اورڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے قرعہ اندازی کی۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے اس موقع پر کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

قرعہ اندازی میں جن خوش نصیبوں کے پلاٹ نکلے ہیں انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایل ڈی اے نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے مکمل طور پر ٹرانسپیرنٹ قرعہ اندازی کی ہے۔ قرعہ اندازی میں جوہرٹاون،تاج پورہ اورجوبلی ٹاون کے 5 اور 7 مرلہ کے رہائشی پلاٹس رکھے گئے ہیں۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ نیا سال اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی صورت میں ایک اور مریم نواز کا تحفہ دیں گے۔شہریوں کو سستی اور بہترین رہائشی منصوبوں کی فراہمی کیلئے ایل ڈی اے بھرپور کام کر رہاہے۔ ایل ڈی اے عام آدمی کو اپنی چھت کی سہولت فراہم کرنے کا سنہری موقع فراہم کر رہا ہے۔، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے اس موقع پرکہا کہ ایل ڈی اے شہریوں کو جوہر ٹاؤن، جوبلی ٹاؤن اور تاجپورہ میں واقع 88 پلاٹ تین سال کی آسان اقساط میں دے رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت عام آدمی کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ نے کہا کہ قرعہ اندازی میں 1201کامیاب درخواست گزاروں نے شمولیت کی۔تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں ایل ڈی اے بہترین کام کر رہا ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی ٹی بی نے سوڈو کوڈ کے زریعے مکمل ٹرانسپیرنٹ طریقے سے قرعہ اندازی کی ہے۔ قرعہ اندازی میں کامیاب شہری تین سال کی 12 مساوی اقساط پر ادائیگی کریں گے۔ایل ڈی اے آئندہ بھی رہائشی پلاٹس قرعہ اندازی میں مارکیٹ میں لائے گا۔ جوبلی ٹاؤن کے لیے 455 جوہر ٹاؤن کے لیے 610 اور تاجپورہ سکیم کے لیے 136درخواستیں موصول ہوئیں۔قرعہ اندازی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے شہری ایل ڈی اے ویب سائٹ lda.gop.pkپر اپنانام چیک کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button