گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا گلگت بزنس حب بنانے کا فیصلہ، متعلقہ روڈ کے دونوں اطراف کنٹرولڈ ایریا قرار، ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد

گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے مین روڑ شہید سیف الرحمٰن ہسپتال سے کے آئی یو بریج تا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک گلگت بزنس حب بنانے کا فیصلہ،

متعلقہ روڈ کے دونوں اطراف کنٹرولڈ ایریا ڈیکلیئرڈ، ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گریویٹی مین روڑ شہید سیف الرحمٰن ہسپتال سے کے آئی یو بریج تا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک جو روڈ ہے اس پر گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گلگت بزنس حب بنانے کا پلان ہے اور روڈ پر سیوریج کے مین لائن کو بچھانا یے اس لئے روڈ کے دونوں اطراف کو کنٹرولڈ ایریا ڈیکلیئرڈ کرکے ہر قسم کی کنسٹریکشن پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس لیے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ اس روڈ کے دونوں اطراف میں کسی بھی قسم کی کنسٹریکشن نہ کی جائے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button