لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2025 ءلاہور پریس کلب میں منعقد ہوئے۔ انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسوالائنس کے امیدواران نے شاندار کامیابی حاصل کی اورارشد انصاری1108 ووٹ لیکر13 ویں بار لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے، انکے مدمقابل امیدواران بابر ڈوگر نے818 اور احسن ضیاءنے 26 ووٹ حاصل کئے ۔انتخابات میں حتمی نتائج کے مطابق سینئرنائب صدرکی سیٹ پر افضال طالب ، نائب صدرصائمہ نواز ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹریعمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز جبکہ گورننگ باڈی میں مدثر شیخ، سید بدر سعید، خواجہ سرمد فرخ، رانا شہزاد، شاہدہ بٹ، محبوب چوہدری، شاکر محمود اعوان، اسد محمود گڈو اور الفت حسین مغل نے کامیابی حاصل کی ۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی شفیق اعوان،ممبران کمیٹی میاں حبیب ، نعیم اقبال ، مبشر بخاری ، میاں شاہد اور ارسلان بھٹی نے الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا۔ نومنتخب صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ آج انتخابات کا عمل مکمل ہوگیاہے جس میں کوئی بھی نہیں ہارا ، انتخابات میں حصہ لینے والے تمام صحافی ہمارے دوست ہیں اور سب انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم صحافی کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ لیکرآئے ہیں اور ماضی کی طرح ان کی خدمت میں کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے ۔جرنلسٹ پروگریسو الائنس کے قائدین اور تمام سپورٹر ز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ الائنس کی مشترکہ شاندار کامیا بی ہے۔انھوں نے الیکشن کمیٹی اور کلب سٹاف کو پر امن اور مثالی الیکشن کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن کو پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔اس موقع پرسیکرٹری زاہد عابد نے تمام ممبران اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کلب سٹاف کیلئے آدھی سیلری الیکشن بونس اور دو چھٹیوں کا اعلان بھی کیا۔
Read Next
2 ہفتے ago
آل پاکستان نیوز ایجنسیز ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان،دین محمد درد صدر منتخب
جنوری 15, 2026
*فیصل آباد میں پانی کا بحران — موسمیاتی تبدیلی ایک خاموش آفت* تحریر: انجینئر غلام شبیر، ڈاکٹر محمد سہیل ساجد
دسمبر 12, 2025
پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے سالانہ انتخاب 2025-2026 میں جرنلسٹ پینل کے چاروں امیدوار بلا مقابلہ منتخب
دسمبر 10, 2025
محمد نواز گوندل نےایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
جولائی 31, 2025
*لاہور ،وزیر آباد اور میانوالی کے اضلاع میں الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر سرکاری محکموں میں افسران اور ملازمین کے تقررو تبادلوں پر پابندی عائد*
Related Articles
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی اعلان کردہ حج پالیسی 2026 کی نمایاں خصوصیات۔۔۔
جولائی 30, 2025
سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے نئے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری،پہلی بارعوام بھی سرکاری ریسٹ ہاؤسز استعمال کرسکیں گے
جولائی 19, 2025
*متروکہ وقف املاک بورڈ کی آمدن میں 92کروڑ 50 لاکھ روپے کا ریکارڈاضافہ، سالانہ آمدن 5ارب 65کروڑ تک پہنچ گئی*
جولائی 2, 2025
صوبائی وزیر بلدیات کے کیمپ آفس میں پریس کلب ڈسکہ سالانہ انتخابات2025-2026ء،عہدیداران منتخب
جون 26, 2025


