کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت کمرشل عمارت، اپارٹمنٹش پولٹری فارمز، پٹرول پمپس اور وئیر ہاؤسز کے ماحولیاتی این او سیز اجراء کے حوالے سے ڈویژنل ماحولیات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور سے منظوری کیلئے ماحولیاتی کمیٹی نے پوری ڈویژن کے 30 کیسز پیش کیے، این او سیز کیلئے تمام درخواستوں پر کمیٹی نے بریفنگ دی اور فائلوں کا ریکارڈ پیش کیا۔ کمشنر لاہور نے پیش کردہ 30 درخواستوں میں سے 10 کیسز کو ماحولیاتی این او سیز جاری کرنے کی منظوری دی، ماحولیاتی کمیٹی نے 14 کیسز نامکمل ہونے پر مسترد کردئیے، جبکہ 6 کیسز کو ملتوی کیا گیا۔ این او سی اجراء کے لیے 16 درخواستوں کو نان کمرشیلائزیشن سرٹیفکیٹ اور نان ہائٹ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر مسترد کیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی این او سیز اجراء کیلئے باقاعدگی سے ہفتہ وار اجلاس میں کیسز کا جائزہ لیتی ہے، کاروبار کے فروغ، ایز آف بزنس ڈوئنگ اصول پر این او سی اجراء کیلئے باقاعدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے، حکومت پنجاب کا تحفظ ماحولیات پر فوکس ہے، این او سی کیلئے مکمل فائل پر تاخیر نہیں ہے۔
Read Next
2 دن ago
ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز کاضلع بھر کےصنعتی یونٹس کی انسپکشن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
2 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ عمارات سیفٹی سروے، بوائلرز، بیوٹیفکیشن و پارک بہتری کا جائزہ*
2 دن ago
*صوبہ بلوچستان کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کا لاہور کا دورہ۔ کمشنر لاہور مریم خان نے اے سی ز کو خوش آمدید کہا*
3 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کا ڈویژنل دفتر کے موٹرسائکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کا جائزہ*
3 دن ago
*بسنت کے دوران تمام محکمے ضلعی انتظامیہ و پولیس کے معاون کار ہونگے۔کمشنر لاہور مریم خان*
Related Articles
ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم،فری سیفٹی راڈز کی تقسیم جاری ہے،کمشنر لاہور مریم خان
1 ہفتہ ago
ضلع لاہور کی حدود میں محفوظ بسنت کے حوالے سے موٹرسائیکلز پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کی مہم کا افتتاح
1 ہفتہ ago
کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت اجلاس، ڈویژنل ڈویلپمنٹ کمیٹی نے 10 میں سے 9 سکمیوں کی منظوری دے دی
2 ہفتے ago



