شہر بھر میں آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور انواٹرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ نئے سال کی آمد پر کسی قسم کی آتش بازی نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی پر بلا امتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، ڈی سی لاہور نے کہا کہ فضا میں آلودگی کے پیش نظر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، ڈی سی لاہور نے اپیل کی کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اسموگ کے تدارک کیلئے کوشاں ہے اور شہری بھی تعاون کریں. انہوں نے کہا کہ بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر اسموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے. انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی شہریوں میں صحت مسائل کا باعث بن سکتی ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ صاف اور صحت مند ماحول کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں.
Read Next
8 گھنٹے ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
11 گھنٹے ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
1 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
3 دن ago






