ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی قیادت میں سال 2024ء میں ایل ڈی اے کا فوکس آئی ٹی بیسڈ ریفارمز اور ریونیو جنریشن پر رہا، ایل ڈی اے آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان جاری کرنے والی پہلی اتھارٹی بنا،پلاٹوں کی نیلامی سے تاریخ کا سب سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی قیادت میں سال 2024ء میں ایل ڈی اے کا فوکس آئی ٹی بیسڈ ریفارمز اور ریونیو جنریشن پر رہا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرسال 2024ء میں ایل ڈی اے آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان جاری کرنے والی پہلی اتھارٹی بنا۔ایل ڈی اے نے آن لائن 1110 رہائشی بلڈنگ پلان جاری کیے۔ایل ڈی اے نے مجموعی طور پر 8610 رہائشی بلڈنگ پلان جاری کیے۔ایل ڈی اے نے سات ہزار پانچ سو سے زائد غیر قانونی کمرشل استعمال پر املاک کی ڈیجیٹل میپنگ کی۔ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے غیر قانونی کمرشل استعمال پر 9570 املاک کو نوٹسز جاری کیے۔رواں سال 5057غیرقانونی کمرشل استعمال پر املاک سربمہرجبکہ 708غیرقانونی تعمیرات مسمار کی گئیں۔ایل ڈی اے نے سال 2024 ء میں نیلام عام سے گزشتہ دس سال کی نسبت ریکارڈ ریونیو جنریٹ کیا۔ایل ڈی اے نے دسمبر کی نیلامی میں تاریخ کا سب سے زیادہ 2.47 ارب کا ریونیو اکٹھا کیا۔ایل ڈی اے نے پہلی بار رہائشی پلاٹوں کی اپنی نوعیت کی منفرد کامیاب قرعہ اندازی کا انعقاد کیا۔ایل ڈی اے سٹی میں رواں سال ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی گئی،چناب روڈ پر کام میں تیزی، انڈر گراؤنڈ الیکٹریفکیشن کے کاموں کا آغاز کیا گیا۔ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کے، بی، ڈی اور ای بلاک میں ایک اور دو کنال کے کمرشل و رہائشی پلاٹوں کے قبضے (پوزیشن) دیئے گئے۔ایل ڈی اے ایونیو ون کے سنٹرل پارک اور سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔جوبلی ٹاؤن کے انٹری گیٹ کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی کام کیے گئے۔ایل ڈی اے نے رواں سال شہر کی آٹھ اہم ترین شاہراہوں کی کمرشلائزیشن کی۔رواں سال ایل ڈی اے اور ٹیپا انفورسمنٹ سکواڈ کی ری ویمپنگ کی گئی۔ایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ، سفٹڈ شدہ ریکارڈ کی آن لائن دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔ایل ڈی اے نے رواں سال تاریخ میں پہلی بار 65246 پراپرٹی فائلوں کی سفٹنگ مکمل کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی قیادت میں سبزہ زار، جوہرٹاؤن، گجرپورہ اور ٹاؤن شپ میں اربوں روپے مالیت کی ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔ ایل ڈی اے سکیموں سے اربوں روپے مالیت کی 850 کنال سے زائد اراضی واگزار کروائی گئی۔رواں سال ایل ڈی اے نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت صوبائی دارالحکومت میں منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔اڈا پلاٹ کی ری ویمپنگ، ٹھوکر انٹری پوائنٹ کی مرمت و بحالی سمیت گلبرگ سکیم میں منصوبوں کا آغاز کیا گیا۔ایل ڈی اے نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن، ٹولنٹن مارکیٹ اور سبزہ زار مین بلیوارڈ کی تعمیر کا آغاز کیا۔ایل ڈی اے نے کنٹرول ایکسس کوریڈور کی تکمیل اور راوی برج منصوبے کو رواں سال کے آغاز میں مکمل کیا۔ایل ڈی اے اور ٹیپا نے صوبائی دارالحکومت کی 110 شاہراہوں پر پیچ ورک اور مرمت و بحالی کا کام کیا۔

جواب دیں

Back to top button