سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ نے 2024 میں کی جانے والی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے. محکمہ سول ڈیفنس نے 335 مقامات پر فائر سیفٹی ٹریننگز کا انعقاد کیا گیا ہے اور 311 مقامات پر فرسٹ ایڈ ٹریننگز دی گئیں ہیں اور
94 مقامات پر موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ 1699 مقامات پر فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر نوٹسز جاری کئے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ 1187 بلڈنگز، پلازوں، انڈسٹریز اور پٹرول پمپس کو فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر چالان کئے گئے ہیں اور غیر قانونی طور پر ایل پی جی شاپس قائم کرنے پر 2313 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ 1123 غیر قانونی طور پر قائم پٹرول ایجنسیز کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے ، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ایل پی جی اور پٹرول ایجنسیز کا کاروبار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی.






