ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرنئے سال کی آمد پر ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں نیو ائیر ڈیل کا آغاز کر دیا گیاہے۔ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں خصوصی مہم یکم جنوری سے شروع ہو گی۔شہری ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں (2 ہفتے) اپنی فیملیز کے ہمراہ بالکل فری گزار سکتے ہیں۔ایل ڈی اے نے نیو ایئر ڈیل کے تحت گلبرگ سپورٹس کمپلیکس میں خصوصی پیکج شروع کیا ہے۔شہری نیو ائیر کے موقع پر سپورٹس کمپلیکس گلبرگ کی ممبرشپ آسان اور اقساط پر حاصل کر سکیں گے۔ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ 42 کینال پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپلیکس ہے۔سپورٹس کمپلیکس میں بچوں، بڑوں اور فیملیز کے لیے ان ڈور اور آؤٹ ڈور جدیدسہولتیں میسر ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں سپیشل ماسٹرٹرینرزکی نگرانی میں یوگا کلاسزبھی جاری ہیں۔سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں مردوخواتین کو جِم، سوئمنگ پول، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس کی الگ الگ سہولتیں دستیاب ہیں۔سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں انفرادی ممبرشپ کاآغازبھی کردیاگیاہے۔فیملیز اور سرکاری ملازمین کو بھی ممبرشپ کے حصول میں خصوصی رعایتی پیکج متعارف کروایا گیا ہے۔شہری ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں نیو ائیر کی آمد پر اپنا فٹنس گول سیٹ کر سکتے ہیں۔
Read Next
1 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر لاہور ٹیکنالوجی پارک کے لئے بزنس اینڈ انویسٹمنٹ اوپن ہاوس کا انعقاد
1 دن ago
*ایل ڈی اےگورننگ باڈی کااجلاس وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت منعقد،اہم فیصلے،ماسٹر پلان نہ پیش ہوسکا۔*
3 دن ago
نیلا گنبد اور ناصر باغ کے زیر زمین پارکنگ پلازوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جا رہا ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
4 دن ago
پائن ایونیو کی آئیڈیل لوکیشن پر واقع پائن ایکسز مستقبل قریب میں شہر کا نیا کمرشل سنٹر بننے جا رہا ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
4 دن ago
فیروز پور روڈری جنریشن منصوبہ،طاہر فاروق کا دورہ،تجاوزات اور لٹکتے تاروں کے خاتمے کی ہدایت
Related Articles
ایل ڈی اے کی کمرشلائزیشن فیس میں 10 فیصد کمی کی تجویز پنجاب حکومت نے مسترد کردی،ماسٹر پلان 2050کو ختمی شکل دے دی گئی
7 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کی آئندہ قرعہ اندازی اور نیلامی بارے اجلاس
1 ہفتہ ago
پائن ایکسز شہر کانیا کمرشل سنٹربنے گا،پائن ایگزیکٹو ایک کنال کیٹیگری کا رہائشی منصوبہ ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق
3 ہفتے ago
*ماسٹر پلان لاہور ڈویژن 2050 فائنل،ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا*
3 ہفتے ago

