گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (DSP/BS-17) کے عہدے پر تقرری کے لیے نئے اور ترمیم شدہ قواعد کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کے بعد دی گئی ہے۔نئے قواعد کے تحت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے عہدے پر تقرری کا طریقہ کار طے کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پچاس فیصد تقرریاں پروموشن کے ذریعے، بتیس فیصد ابتدائی تقرری کے ذریعے اور اٹھارہ فیصد ٹرانسفر کے ذریعے کی جائیں گی۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ یہ اقدام محکمہ پولیس میں شفافیت، میرٹ اور بہتر پیشہ ورانہ کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس نئے نظام کے تحت پولیس فورس میں ترقی کے یکساں مواقع فراہم ہوں گے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی مزید مؤثر ہوگی۔
Read Next
21 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آذر کا آل پارٹیز کانفرنس سے اہم خطاب
4 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
4 دن ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
4 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
7 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
Related Articles
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
1 ہفتہ ago
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
2 ہفتے ago


