وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری کے علاقے کوٹلی ستیاں میں سکائی گلاس برج پراجیکٹ کی منظوری دے دی

سیاحت کے فروغ کے لئے پنجاب کا پہلا سکائی گلاس برج کوٹلی ستیاں میں بنایا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مری تحفظ وبحالی پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے سدباب کے لئے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مڈ فلو ڈاؤن ہل ایفکٹ کے سدباب کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اورچٹا موڑ، دریا گلی، بانسرہ گلی نمل، جھیکا گلی اور دیگر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی امداداور بحالی کے لئے اقدامات کاحکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری میں تین نئے ہاسپٹلٹی زون قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ مری کے مضافاتی علاقے شوالا،سوزو اور بروری ہاسپٹلٹی زون قائم کیے جائیں گے۔ نئے ہاسپیٹلٹی زون میں نجی شعبے کے اشتراک سے 5سٹار معیار کے ہوٹل بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں مری بحالی پراجیکٹ کے لئے ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے کابھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تجاوزات کی زد میں آکر گرائی جانے والی عمارتوں کا ملبہ فوری طور پر ہٹانے ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مری کی جھیکا گلی روڈ اور ریچ بل روڈ کی دس، دس فٹ توسیع کی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایک ماہ تک مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کے تعمیراتی امورکے آغاز کا ہدف مقرر کر دیا گیا۔ خصوصی اجلاس میں مری میں تین نئے پارکس کے قیام کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو انگوری روڈپارک،ایم آئی ٹی پارک اوراریاڑی پارک کوٹلی ستیاں پراجیکٹ پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مری کی بانسرہ گلی میں زولوجیکل گارڈن، زولوجیکل گارڈن ایکوزون، برج کراسنگ اور سٹیٹ آف دی آرٹ کانفرنس روم بنایا جائیگا۔ وائلڈ لائف کے تحفظ کے لئے بیئر(ریچ)ٹائیگر ہاؤس، برڈ آئیوری کا قیام عمل میں لاجارہا ہے۔ چیوڑاہل پر مری کا پہلا گلیمینگ پوڈ ویلج قائم ہوگا۔مری کو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنانے کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ گلیمینگ پوڈ ویلج بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چیوڑاہل گلیمینگ پوڈویلج کا انتظام و انصرام پرائیویٹ سیکٹرکے سپرد کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ اجلاس میں چیوڑا میں پیراگلائیڈنگ کلب پراجیکٹ کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ اس موقع پر کوٹلی ستیاں چیئر لفٹ پراجیکٹ، پنجاب ہاؤس اور فارسٹ ریسٹ ہاؤس اور دیگر پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلع مری میں دریا جہلم سے”بلک واٹر سپلائی سکیم“کی فزیبلٹی رپورٹ 30 اپریل تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔ ڈی سی ظہیر شیرازی نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ مری اور کوٹلی ستیاں میں 1876ہزار گھروں میں رین واٹر ہاروسیٹنگ سسٹم کامیابی سے جاری ہے۔ مری اور کوٹلی ستیاں کے علاقوں میں خواتین اور بچوں کو دور سے پانی لانے کی مشقت سے نجات ملی ہے۔دھار جاوا اور ڈونگا گلی میں واٹر سپلائی سکیم مکمل ہوگئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں پہلا فیسلیٹی مینجمنٹ یونٹ قائم کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ اجلاس میں سیکرٹری تعمیرات و مواصلا ت راجہ جہانگیر انور سے فیسلیٹی مینجمنٹ یونٹ کے بارے میں تفصیلی پلان طلب کیا گیا۔ فیسلیٹی یونٹ صوبہ بھر میں مختلف مقاما ت پر قائم پنجاب ہاؤس اور دیگر عمارتوں کی تعمیرو مرمت اور مینجمنٹ سنبھالے گی۔

جواب دیں

Back to top button