معاون خصوصی برائے انسداد پولیو عظمٰی کاردار اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی مشترکہ صدارت میں ڈسٹرکٹ لیول پولیو جائزہ اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت پولیو فری پنجاب کے ہدف کے لیے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو عظمی کاردار اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی مشترکہ صدارت میں ڈسٹرکٹ لیول پولیو جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی ایچ اوز، یو سی ایم اوز اور مبصرین نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ میں بتایا کہ این آئی ڈی مہم کے چھٹے روز تک ایڈمن کور 2,254,000 بچوں اور ہاؤس ہولڈ کور 1,571,138 گھروں تک پہنچ چکی ہے۔ ڈبلیو ایچ او آبزرور نے ڈی ڈی ایچ اوز اور فیلڈ سٹاف کی انتھک محنت اور عزم کو سراہا، مجموعی کوریج کو تسلی بخش قرار دیا اور تصدیق کی کہ سپروائزرز اور فیلڈ سٹاف مکمل طور پر متحرک رہے اور کوئی غلطی رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے، روزانہ کی بنیاد پر مؤثر مانیٹرنگ کی جائے، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اس امر کو یقینی بنائیں کہ پانچ سال سے کم عمر کا کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے، اور کسی بھی لاء اینڈ آرڈر یا دیگر صورتحال میں ٹیمیں براہ راست ان سے رابطہ کریں۔

جواب دیں

Back to top button