*پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو 3 ارب 83 کروڑ روپے کا ریکارڈ یو آئی پی ٹیکس شیئر جاری *

پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو 3 ارب 83 کروڑ روپے کا ریکارڈ یو آئی پی ٹیکس شیئر جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب نے ستمبر،اکتوبر 2024 کا یو آئی پی ٹیکس شیئر 229 بلدیاتی اداروں کو منتقل کر دیا ہے۔بلدیہ عظمٰی لاہور کے حصہ میں سب سے زیادہ شیئر آیا ہے جو 75 کروڑ 97 لاکھ 70 ہزار روپے ہے ۔یہ ایم سی ایل کو پراپرٹی ٹیکس کے متبادل سب سے بڑی دو ماہ کی گرانٹ ہے۔میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو 31 کروڑ 72 لاکھ روپے، گوجرانوالہ 16 کروڑ 30 لاکھ روپے، سرگودھا 7 کروڑ 51 لاکھ روپے، گجرات 10 کروڑ 77 لاکھ، سیالکوٹ 11 کروڑ 25 لاکھ روپے، ملتان 18 کروڑ 22 لاکھ روپے، ساہیوال 10 کروڑ 75 لاکھ روپے، ڈی جی خان دو کروڑ 81 لاکھ روپے، بہاولپور 6 کروڑ 67 لاکھ اور میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کو 41 کروڑ 9 لاکھ روپے کے یو آئی پی ٹیکس شیئر جاری کر دیا گیا ہے۔صوبہ کے ترقیاتی اداروں اور فراہمی و نکاسی آب کے اداروں کو جاری کردہ شیئر اس کے علاوہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button