ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت سال کی پہلی پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پیش کردہ کیسز کا قوانین کے مطابق جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ نے اپنے اپنے زون کے کیسز پیش کیے۔اجلاس میں پٹرول پمپ، تعلیمی ادارے، کوچنگ سینٹر، ہیلتھ فیسلیٹی، ڈے کیئر سنٹر، بحالی سنٹر، گیسٹ ہاؤس و دیگر کیسز کا جائزہ و منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ پی اینڈ ڈی کمیٹی میں کیسز کی منظوری سے قبل پنلٹی فیس کی ریکوری یقینی بنائی جائے۔سکول کے این او سی جاری کرتے وقت ٹیپا عدالتی احکامات کو مدنظر رکھے۔سکولوں کے کیسز میں منظوری سے قبل ڈراپ لین یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ کیسز پیش کرنے سے پہلے تمام فارمیلٹیز یقینی بنائی جائیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لینڈ یوز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ شہر میں غیر قانونی کمرشل استعمال والی املاک سے پیلنٹی کا حصول یقینی بنایا جائے۔کاروباری افراد کی سہولت کے ساتھ ساتھ قوانین پر عملداری انتہائی ضروری ہے۔اجلاس میں چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، اے ڈی سی آر، ڈپٹی سی او ایم سی ایل، ٹیپا، واسا اور ٹاؤن پلاننگ کے افسران نے شرکت کی۔






