شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی گوجرانوالہ دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائے، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نعمان حفیظ کلیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ایچ اے شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے ان کی دی گئی ہدایات اور گائیڈ لائنز کے مطابق پارکس، گرین بیلٹس اور مانومنٹس کو خوبصورت بنانے پر کام کر رہی ہے۔ جلد کلاک ٹاور، حویلی راجہ رنجیت سنگھ،

جی ٹی روڈ پر بنے تمام مانومنٹس پر تھیم لائٹس لگائی جائیں گی۔ انہیں رات کے اوقات میں روشن رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور آئندہ چند روز میں اس پر باقاعدہ کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ پہ ایچ اے مالی و انتظامی امور پر بھی ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ادارے کو مالی طور پر خودمختار بنانے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں جس سے سالانہ 30 ملین روپے آمدنی بڑی ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر و ضلع کی بہتری اور اسے پنجاب کا خوبصورت ضلع بنانے کیلئے پی ایچ اے مکمل معاونت کرے گی۔

جواب دیں

Back to top button