وہاڑی روڈ ،ملتان۔90 کلومیٹر کے ایک کیرج وے کی تعمیر کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی،کمشنر مریم خان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ملتان ڈویژن کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔حکومت پنجاب نے وہاڑی روڈ کی تعمیر کی منظوری دیدی۔ ملتان۔90 کلومیٹر کے ایک کیرج وے کی تعمیر کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے کمشنر ملتان مریم خان نے بتایا ہے کہ بابر چوک تا ضلع وہاڑی روڈ کی تعمیر کا آغاز ماہ فروری میں کر دیا جائے گا۔

ملتان۔20 کلومیٹر ضلع ملتان، 10 کلومیٹر ضلع خانیوال ، 60 کلومیٹر ضلع وہاڑی سے لنک ہوگی۔ ملتان۔ 13 ارب روپے کے وہاڑی روڈ دوسرے کیرج وے کی سکیم ایکنک میں منظوری کے مراحل میں ہے۔کمشنر مریم خان نےمنصوبے کی تکمیل میں تعمیر پر خصوصی فوکس کی ہدایت کی ہے۔محکمہ ہائی ویز کو سکیم کے آغاز کیلئے فوری اقدام کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button