وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور کثیر الجہتی خطرات کو کم کرنے کے لئے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) شامل ہیں۔ اجلاس نے ملک میں امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی بے لوث قربانیوں اور مسلسل کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے مرتب کردہ جامع سیکورٹی پلان پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں خصوصاً تین سرحدی علاقوں کی سیکورٹی کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا تاکہ جرائم، غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو توڑا جا سکے اور غیر ملکیوں، خاص طور پر سی پیک اور غیر سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن، لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کو ضابطے میں لانے اور غیر قانونی غیر ملکیوں کو صوبے سے نکالنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، جو صوبے میں امن کے لئے خطرہ ہیں۔ اجلاس کو پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی کی بڑے پیمانے پر استعداد کار میں اضافے اور پنجاب سیف سٹی منصوبے کو تمام اضلاع تک وسعت دینے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس نے عوام کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے مربوط کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Read Next
24 گھنٹے ago
نور العین قریشی ڈی جی پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی،خرم شہزاد ڈی سی گجرات تعینات
24 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں فرانس کے نئے سفیر ژاں نوئل پواریے کی ملاقات
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلا پنجاب اینوویشن فار ویلیو، اپرچونیٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن لانچ کردیا۔*
3 دن ago
ہبہ سے متعلق ترامیم کے بعد اہم گزٹ نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر علی حسام کی ملاقات
Related Articles
*CM Maryam Nawaz inaugurates University of Rasul and Rasul Medical College in Mandi Bahauddin*
5 دن ago
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے اپنے آبائی گاؤں چیلیانوالہ میں یونین کونسل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا
6 دن ago



