الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ، صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی کامیابی کانوٹیفکیشن برقرار،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ وقاص افتخار کی انتخابی عذرداری خارج کر دی

الیکشن ٹریبونل نے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا حلقہ پی پی 51 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار وقاص افتخار کی انتخابی عذرداری خارج کر دی۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی جانب سے چوہدری عمران رضا چدھڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

صوبائی وزیر بننے والے ذیشان رفیق کے خلاف انتخابی عذرداری قابل سماعت نہیں۔ایڈووکیٹ عمران رضا چدھڑ کے مطابق الیکشن ایکٹ کے مطابق ضروری لوازمات پورے نہیں کئے گئے۔درخواست پر اوتھ کمشنر کی جانب سے قانون کے مطابق تصدیق نہیں کی گئی۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے پی ٹی آئی کے امیدوار وقاص افتخار کی درخواست پر سماعت کی۔

جواب دیں

Back to top button