میئر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت اجلاس، میونسپل کارپوریشن سکھر کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ متفقہ طور پر منظور

ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ کی زیر صدارت بلدیہ اعلٰی سکھر کا مالی سال 2025۔26 کے لئےبجٹ اجلاس منعقدہوا، ترقیاتی اسکیموں سمیت دیگر مسائل پر بحث کے بعد بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا،

اجلاس میں ممبران کی طرف سے سکھر کو عالمی معیار پر ترقی دینے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔علاوہ ازیں ارسلان اسلام شیخ نےمیئر ہاؤس سکھر میں سکھر میونسپل کارپوریشن کے منتخب اراکین سے ملاقات کی، جس میں علاقے کے ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور ان کے حل کے لیے ایک مربوط اور مؤثر لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ اس موقع پر میئر سکھر نے کہا کہ شہری خدمت اور ترقی ہمارا عزم ہے۔

جواب دیں

Back to top button