وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گوپس رعوشن میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے متاثرین سیلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی اطلاع کے فوری بعد آپ کے پاس آیا ہوں۔ سیلاب متاثرین کی مستقل بحالی تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ تمام متاثرین کیلئے ٹینٹ ویلج قائم کر رہے ہیں جس میں پانی سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیلاب متاثرین کی مستقل آباد کاری کیلئے محفوظ مقام پر وفاقی حکومت کے تعاون سے ماڈل ویلج بنائیں گے جس کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے خصوصی سفارش کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ متاثرین رعوشن کے نقصانات کا پالیسی کے مطابق معاوضے دیئے جائیں گے۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ رعوشن کے متاثرین کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور ریلیف، میڈیکل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ریسکیو آپریشن فوری شروع کرنے میں کمانڈر ایف سی این اے کا بھی شکریہ ادا کیا۔ بروقت اطلاع ہونے کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہوا جس پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈی سی آفس غذر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے حوالے سے دئیے جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈپٹی کمشنر غذر کو دریا سے ملحقہ آبادیوں میں بھی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رعوشن متاثرین کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور ریلیف فراہمی کے احکامات دیئے۔بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چٹورکھنڈ میں سیلاب متاثرین اور عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سیلاب کی وجہ سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایمرجنسی کے تحت منصوبوں پر کام کئے جارہے ہیں۔ صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے چٹورکھنڈ کو سب ڈویژن بنانے کابھی اعلان کیا۔
Read Next
6 گھنٹے ago
ای ٹی آئی-جی بی اور محکمہ C&W کے درمیان اہم اجلاس، ترقیاتی امور پر تفصیلی غور
2 دن ago
سیکرٹری ایف پی ایس سی ڈاکٹر محمد طارق موج کی گلگت بلتستان کی مختلف اسامیوں پر جلد بھرتیوں کی یقین دہانی
2 دن ago
گلگت بلتستان میں سردی کی شدید لہر کا الرٹ جاری،30 جنوری سے 2 فروری تک موسلا دھار بارش اور بھاری برف باری کی پیشگوئی
3 دن ago
صوبائی سیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سجاد حیدر کی زیر صدارت اے ڈی پی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس
1 ہفتہ ago
نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کی زیرٍ صدارت گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کااہم اجلاس
Related Articles
نگران وزر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایت پر صوبائی وزراء کا چپورسن میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور امدادی اشیاء کی تقسیم
1 ہفتہ ago
ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کو سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی
3 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں ای۔پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کے نفاذ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
3 ہفتے ago



