کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ستھرا پنجاب، کے پی آئی ز، پتنگ بازی، روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ کے حوالے سے اجلاس

کمشنر لاہور نے اضلاع کو تمام شہری سہولیات اہداف کے حصول کیلئے پرفارمنس انڈیکٹرز پرفوکس کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ لاہور میں صفائی کی ذمہ دار ایل ڈبلیو ایم سی ہے۔ اضلاع بھی ایل ڈبلیو ایم سی سے ساما (سروسز اینڈ ایسٹ مینجمنٹ ایگریمنٹ) ایگریمنٹ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن کے اضلاع ساما ایگریمنٹ کے ذریعے افرادی و مشینری وسائل ایل ڈبلیو ایم سی کے حوالے کرچکے ہیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اضلاع میں پتنگ بازی پابندی خلاف ورزی واقعات زیروسطح پر ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پنجاب قیمت ایپ پر روٹی و نان قیمتوں کے حوالے سے آنے والی شکایات کا بروقت ازالہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں آج ٹوٹل انسپیکشنز میں روٹی و نان قیمتوں کی 4 فیصد سے کم خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے شرکت کی۔ تمام اضلاع کے ڈی سی ز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button