ورلڈ بنک وفد اور پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے افسران نے مریدکے دورہ کیا۔وفد میں تھیری مائیکل سینئر اربن سپیشلسٹ ،صہیب رشید سینئر اربن سپیشلسٹ عمران الحق ،اظہر الدین سوشل سپیشلسٹ اور ندا آصف انوائرنمنٹ سپیشلسٹ شامل تھے۔دورے کا مقصد مریدکے میں پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت جاری سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔پی سی پی کے تحت فراہم کی گئی مشینری سے اب بلدیہ 50 فیصد کی بجائے 85 فیصد تک کوڑا اٹھا رہی ہے۔سید زاہد عزیز ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی نے مزید بتایا کہشہر کی صفائی کا معیار مزید بہتر کرنے کے لئے فی الفور مزید اقدامات کئے جائیں۔
شہر کے کوڑے کو بہتر انداز میں تلف کرنے کے لئے ایک ریسرچ لیبارٹری بھی قائم کی گئی ہے۔
وفد نے لیبارٹری کا دورہ کیا جہاں احسن بیلہ،سالڈ ویسٹ ایکسپرٹ نے بریفنگ بھی دی۔وفد کو بتایا گیا کہ اس لیبارٹری سے حاصل ہونے والے نتائج کی روشنی میں کوڑے سے انرجی پیدا کرنے یا ری سائیکلنگ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی مریدکے کے چیف آفیسر شہر یار وڑائچ، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز حسنین حفیظ بھی موجود تھے۔