جس میں شہزاد حیدر خان، شہناز رفیق، اقبال مغل، افشاں نازلی، خرم شہزاد احمد اور ساجد علی نے سہل کار کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ تربیتی ورکشاپ میں انتخابی گورننس اور انتخابی اصلاحات کے لیے عوامی حمایت کے حصول کی کاوشیں،سیاسی محاذ آرائی میں کمی کے لئے سیاسی اور سماجی مکالمے کا فروغ،سول سوسائٹی تنظیموں کے لیے کام کرنے کے درکار ماحول کی موزونیت کا جائزہ،سول سوسائٹی اور ایکشن ریسرچ،سول سوسائٹی اور ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال ،مقامی حکومتوں کی کارکردگی پر تحقیقی مطالعہ کے موضوعات پر تربیت فراہم کی گئی۔تربیتی ورکشاپ کا باقاعدہ آغازکرم شہزاد احمد کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جبکہ نعتِ رسول مقبول کی سعادت محمد اقبال مغل نے حاصل کی۔ساجد علی نے انتخابات کے بارے میں آئینی آرٹیکلز اور انتخابی قانون کے خدوخال، انتخابی عمل میں بہتری کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے تجاویزکی اہمیت اور ا نتخا بی ا صلا حا ت کے حو ا لے سے ضلعی سطح پر انتخابی شراکت داروں کے ساتھ ضلعی مکا لمہ اور ا س کا طریقہ کار کی شرکاء کو آگاہی دی۔ دوسرے سیشن میں افشاں خان نے سیاسی پولرائزیشن یا محاذ آرائی، شہریوں اور عوام کے مابین مشترکات کی شناخت اور مشترکہ مفادات پر شہریوں کو اکٹھا کرنے کے طریقہ کار سے آگاہی
تیسرے سیشن میں سہل کار شہناز رفیق نے شرکاء تربیت کو سول سوسائٹی اور اس کو درکار موزوں ماحول اور سول سوسائٹی کو درپیش مشکلات بارے تفصیلی گفتگو کی۔ سیشن کے آخر پر ٹریننگ میں شامل تنظیموں سے انکے تجربات بارے چیک لسٹ بھروائی۔چوتھےسیشن میں خرم شہزاد احمد نے سول سوسائٹی تنظیم کے کام میں ایکشن ریسرچ کی اہمیت اور سروے اور فوکس گروپ ڈسکشن کے بنیادی اصولوں کی سمجھ بوجھ پر عملی مشقیں کروائیں۔پانچواں سیشن ڈیجیٹل میڈیا بارے تھا جس کے سہل کار محمد اقبال مغل تھے اس سیشن میں فافن ڈیجیٹل کا تعارف اور فافن ریجنل نیٹ ورکس کی رکن تنظیموں میں ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال بارے میں عملی مشقوں کے ذریعے آگاہی دی انہوں نے مزید موبائل کیمرے کی مدد سے اہم تقریبات اور موضوعات پر ویڈیو رپورٹس بنانے کے طریقہ کار اور ویڈیو گرافی کے لیے درکار بنیادی آلات، موبائل کیمرہ سیٹنگز، ویڈیو فریم ، سکرپٹ اور ایڈیٹنگ کے بنیادی اصولوں پر تفصیل معلومات فراہم کیں۔چھٹا سیشن شہزاد حید خان نے نے سرانجام دیا، اس سیشن میں مقامی حکومتوں کے صوبائی نظام کی آگاہی، یونین کونسل کی سالانہ کارکرگی پر تجرباتی تحقیقی مطالعے کے مقاصد اورتجرباتی تحقیقی مطالعے میں انٹرویوز اور ایف جی ڈی وغیرہ کے سوالناموں سے واقفیت دی گئی۔ساتویں سیشن میں ساجد علی نےپنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالہ سے مجوزہ مہم کے بنیادی مقاصد، خدوخال اور سرگرمیوں بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس سیشن میں فوری انتخابات کےلئے مطالباتی خطوط، سوشل میڈیا مہم،صوبہ، ریجن اور ضلعی ایڈوکیسی سیمینارز ، مطالباتی ریلیاں ،اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں
میڈیا بریفنگزکے لوازمات اور انعقاد بارے حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔آخری سیشن میں آئندہ دو ماہ کےلئے منصوبہ بندی کو حتمی شکل بھی دی گئی جس کے تحت "شاہ حسین” کے زیر اہتمام
لاہور، گوجرانوالہ،شیخوپورہ، حافظ آباد،وزیر آباد، ننکانہ صاحب اور منڈی بہاوالدین میںانتخابی اصلاحات کےلئے سفارشات کی تیاری کئے لئےضلعی ڈائیلاگ، سیاسی محاذ آرائی میں اعتدال لانے کےلئے تحصیل کی سطح پر یوتھ کنونشنز، سول سوسائٹی کو درکار موزوں ماحول جاننے کےلئے نمائندگان سول سوسائٹی سے ملاقاتیں،یونین کونسل کی سالانہ کارکرگی پر تجرباتی تحقیقی کےلئے انٹرویوز اور گروہی بحثوں کا انعقاد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی گورننس کے مسائل کو اجاگر کرنے کےلئے ہر ریجنل ممبر تنظیم کم از کم 5 ویڈیوکلپس تیار کرےگی۔تربیتی ورکشاپ میں 7 اضلاع سے شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک کی28 ریجنل ممبر آرگنائزیشنز کے فوکل پرسنز نے شرکت کی جن میں محمد اقبال مغل صدرجناح ویلفیئر آرگنائزیشن گوجرانوالہ ، اویس رحمت کھوکھرچیف ایگزیکٹوآفیسر سوسائٹی فار ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ ننکانہ صاحب، صباء چوہدری ایڈووکیٹ صدرعزم ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور،اقرا نثارسوشل موبلائزرسوشل ڈویلپمنٹ انیشیٹوزلاہور،ڈاکٹر راشد محمود وڑائچ صدرپاک ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن گوجرانوالہ،کاشف مرتضٰی ایگزیکٹیو ممبرفاطمتہ الزہرہ ویمن ویلفیئر سوسائٹی پنڈی بھٹیاں حافظ آباد،طارق رشیدصدرمہک ویلفیئر سوسائٹی، جلالپور بھٹیاںحافظ آباد،حافظہ صفیہ رفیق نائب صدرصفیہ رفیق ویلفیئر سوسائٹی سانگلہ ہل ننکانہ صاحب،زین الیاس پرگرام منیجریوتھ فار ڈیموکریسی اینڈ ڈویلپمنٹ صفدر آبادشیخوپورہ،ہما ارشاد چیف ایگزیکٹوآفیسر دی شائن ویلفیئر فاؤنڈیشن گوجرانوالہ،حسن اکمل ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری شہری اجتماعی ترقیاتی کونسل شاہکوٹ ننکانہ صاحب،مقصود احمد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری پاک ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن فیروزوالہ شیخوپورہ،وجاہت بتول پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یوتھ کمیشن فارہیومن رائٹس لاہور،محمد اکرم سیٹھ صدر اسپیشل پیپلز ویلفیئر سوسائٹی مریدکےشیخوپورہ،عبدالخالق قریشی صدرفرینڈز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن گوجرانوالہ،ناصر محمود گھمن چیف ایگزیکٹوآفیسررورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن وزیرآباد، حمیرا کوکب جنرل سیکرٹری باٹاپور خواتین ویلفیئر ایسوسی ایشن لاہور، ملک محمد ارشد صدر سوشل ویلفیئر اینڈ ہیلتھ سوسائٹی گوجرانوالہ،ماجد علی سلہری جنرل سیکرٹری المصطفی ویلفیئر سوسائٹی شیخوپورہ،محمد یوسف چیف ایگزیکٹوآفیسر اجالا فاﺅنڈیشن شرقپور شیخوپورہ،میاں شریف زاہد صدر شیپ پاکستان منڈی بہاؤالدین،ظفر حمید خان جوائنٹ سیکرٹری شہری اجتماعی ترقیاتی کونسل منڈی بہاؤالدین،حاجی اصغر علی ورک صدر احساس ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخوپورہ،آمنہ افضل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ویمن ان سٹرگل فار ایمپاورمنٹ لاہور،ڈاکٹر عابد علی عابدصدرپہچان ویلفیئر سوسائٹی ننکانہ صاحب،سیدہ امتیاز فاطمہ جنرل سیکرٹری وائس سوسائٹی لاہور،سلیم شہزادسیکرٹری جنرل انجمن ادریسیہ ویلفیئرگوجرانوالہ شامل تھے