حکومت پنجاب لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سفارشات، تقرری کی پیشکش کی قبولیت اور سروس کی شرائط و ضوابط کے نتیجے میں، ذیل کے کالم نمبر 02 میں درج ذیل امیدواروں کو ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (BS-17/LG&CD) کے طور پر، کالم نمبر 03 میں مذکور پوسٹ کے خلاف، پانچ سال کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر، فوری طور پر تعینات کیا گیا ہےسیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی تقرریوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

ان میں ماہم طاہر،ماہ نور طارق، اسامہ احسان بٹ،معیز حسن،وقاص انور،نوید احمد،خدیجہ بتول،محمد مدثر،ذیشان رستم،حسیب احمد،اقراء سجاد،محمد اویس رضا،بشری اقبال،فرقان امتیاز، آصف بشیر، مجتبٰی نواز،حمزہ علی،مائدہ امان،محمد منتظر مہدی، سیدہ کنزہ بتول اورعنبرین بی بی شامل ہیں۔بیشتر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی تحصیلوں کی خالی آسامیوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے نئی تقرریوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق ماہَم طاہر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، مری تعینات کر دیا گیا۔ ماہنور طارق کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، صفدرآباد تعینات کر دیا گیا۔اسامہ احسان بٹ کو دفتر ڈائریکٹر جنرل LG&CD پنجاب، لاہور میں تعینات کر دیا گیا۔معیز حسن کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، دینہ تعینات کر دیا گیا۔وقاص انور کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، پنڈ دادن خان تعینات کر دیا گیا۔نوید احمد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، سرگودھا سٹی تعینات کر دیا گیا۔
خدیجہ بتول کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، ساہیوال/سرگودھا تعینات کر دیا گیا۔محمد مدثر حسن کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، لودھراں تعینات کر دیا گیا۔ذیشان رستم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، پسرور تعینات کر دیا گیا۔حسیب احمد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا۔عِقراء سجاد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر، دفتر ڈائریکٹر لاہور ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔محمد اویس رضا کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، صادق آباد تعینات کر دیا گیا۔بشریٰ اقبال کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، کمالیہ تعینات کر دیا گیا۔فرقان امتیاز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، وہاڑی تعینات کر دیا گیا۔آصف شبیر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، احمد پور ایسٹ تعینات کر دیا گیا۔مجتبیٰ نواز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، 18 حضاری تعینات کر دیا گیا۔حمزہ علی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، نورپور تھل تعینات کر دیا گیا۔محمد عبداللہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، لیہ تعینات کر دیا گیا۔مائدہ امان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، پپلاں تعینات کر دیا گیا۔محمد منتظر مہدی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، کوٹ ادو تعینات کر دیا گیا۔سیدہ کنزا بتول کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر LG&CD، علی پور چٹھہ تعینات کر دیا گیا۔امبرین بی بی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر، دفتر ڈائریکٹر سرگودھا ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔





