پنجاب ریونیو اتھارٹی کی انفورسمنٹ ٹیموں نے سیلز ریکارڈ میں خرد برد پر لاہور اور راولپنڈی میں کارروائیاں کیں۔ لاہور کے پوش علاقوں میں 5 معروف کافی شاپس کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ ریکارڈ میں بے ضابطگیوں پر 70 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے۔ علاؤہ ازیں راولپنڈی میں کارروائی کے دوران سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بلڈرز کے دفتر کو سربمہر کیا گیا۔ ترجمان پی آر اے کا کہنا تھا کہ صارفین سے حاصل شدہ ٹیکسز سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے پر 25 پوائنٹس کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور پی او ایس ریکارڈ میں خرد برد ثابت ہونے پر کارروائیاں کی گئیں۔سروسز کی فراہمی ہر عائد کردہ ٹیکسز کی عدم ادائیگی قانوناً جرم ہے۔ صارفین سے گزارش ہے کہ ادائیگی کی بعد ای بل ضرور حاصل کریں۔ ای بل کی تصدیق پی آر اے کی سہولت ایپلی کیشن پر بآسانی کی جاسکتی ہے۔
Read Next
3 دن ago
*ایک سال میں 35 ہزار نئے کاروبار، پی آر اے کے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ*
4 دن ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جعلی رسیدوں،غیر شفاف ریکارڈ اور ٹیکس وصولی میں بے قاعدگیوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا
1 ہفتہ ago
ڈی سی آفس لاہور کے نادر ہال میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد
1 ہفتہ ago
*پی آر اے کے دائرہ کار میں توسیع،اگلے ماہ 250 انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران تعینات کئے جائیں گے۔*
2 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ*
Related Articles
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
3 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات*
4 ہفتے ago



