وزیر بلدیات کا پی ڈی پی پر کام کی رفتار پر اظہار اطمینان،مختلف شہروں میں 19ریذیڈنٹ،6اسسٹنٹ ریذیڈنٹ انجنئیرز تعینات،41 انسپکٹرز کی تقرری

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام(پی ڈی پی) پر جاری کام کی رفتار پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مقررہ ٹائم لائن کا ہر مرحلے پر خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی پی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ کمشنر صاحبان زیر زمین ٹینک اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے لئے اراضی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور ایڈیشنل سیکرٹری احمر سہیل کیفی نے بھی شرکت کی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد محمود نے صوبائی وزیر کو 46 شہروں میں جاری کام کے سٹیٹس پر بریفنگ دی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام شہروں کی قسمت بدل دے گا کیونکہ اگلے 25 سال کی آبادی کی ضروریات مدنظر رکھ کر ماسٹر پلاننگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں 19 ریذیڈنٹ اور 6 اسسٹنٹ ریذیڈنٹ انجنئیرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح 41 انسپکٹرز کا بھی تقرر کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے فیلڈ دفاتر قائم کر دیئے گئے ہیں۔ پروگرام مانیٹرنگ یونٹ (پی ایم یو) اور کنسلٹنٹ ادارے "نیسپاک” کے سپرویژن سٹاف کی تعیناتی بھی کی جا چکی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ بلدیات وزیراعلی مریم نواز کے مقرر اہداف کا حصول یقینی بنائے گا۔ پہلے مرحلے میں 52 میں سے 51 شہروں کے لئے ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر شہروں میں عملی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ انتظامی افسران باقاعدگی سے دورے کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم کے بغیر اکثر شہروں کے برے حالات ہیں۔ ان حالات میں پی ڈی پی جیسا میگا پراجیکٹ لانا نہایت ضروری تھا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر (ایم او آئی) کا اس تمام منصوبے میں اہم کردار ہے لہذا تمام ایم او آئیز کام میں پیشرفت کی رپورٹ مرکزی ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ کریں اور دی گئی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

جواب دیں

Back to top button