ضلع پشاور کی تمام تحصیلوں کے پارلیمانی لیڈران کا اجلاس زیر صدارت مفتی طلا محمد چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ بڈھ بیر پشاور منقعد

ضلع پشاور کے تمام تحصیلوں کے پارلیمانی لیڈران کا اجلاس سٹی میٹروپولیٹن کانفرنس روم میں زیر صدارت مفتی طلا محمد چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ بڈھ بیر پشاور منقعد ہوا۔

اجلاس میں 11 فروری احتجاجی دھرنے کے کامیابی کے لیے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پشاور کے تمام تحصیلوں کے ساتھیوں سے رابطے کیے جائینگے، تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کرکے احتجاجی دھرنے میں اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمت شرکت کی دعوت دینگے۔تمام تحصیلوں کے ساتھیوں سے ملاقاتوں کے لیے 5 فروری تک کمیٹی فائنل کرکے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن کو ارسال کرنی ہوگی۔ جب کے 7 فروری تک تمام تحصیلوں کے ساتھیوں سے ملاقاتیں کرکے رپورٹ ایسوسی ایشن کو جمع کرنی ہوگی۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے نمایندگی کرنے والے احباب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مضبوط مستحکم فعال بلدیاتی نظام، آئینی قانونی حقوق کے حصول کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائینگے۔

اجلاس میں ضلع پشاور کے ساتھیوں کے علاوہ ممبران ایسوسی ایشن میاں محفوظ الرحمن اف بنوں، فرہاد مروت اف لکی مروت نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس کے بعد ممبران کمیٹی نے مفتی محمود مرکز میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی،ہارون صفت چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ پشتخرہ پشاور، حاجی کلیم اللہ چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ شاہ عالم، مولنا مسکن شاہ ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام، مولانا احمد علی درویش جنرل سیکٹری جمعیت علماء اسلام، سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کرکے آئندہ لائحمہ و احتجاجی دھرنا انتطامات پر مشاورت کی۔

جواب دیں

Back to top button