ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہیں. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون محمد خواجہ عمیر نے یو سی 94 اور 79 میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر نشتر زون محمد سلیم آسی نے یو سی 235،226 اور 239 میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا. انہوں نے ٹھیکیدار کو نیسپاک کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ ملکر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی ہدایت بھی کی. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے کوٹلی پیر عبدالرحمن میں ترقیاتی کام جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ 38 گلیاں منصوبے میں شامل ہیں اور ٹھیکیدار کو بھی متحرک کیا. زیڈ او انفراسٹرکچر ایم سی ایل کو اس ہفتے میں پانچ گلیوں کی تعمیر کی ہدایت کی گئی.

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان ایک میگا پراجیکٹ ہے اس سے لاہور کو مزید تقویت ملے گی. انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان سے شہر کی خوبصورتی نمایاں ہو گی، ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے انتظامی افسران فیلڈ میں متحرک ہیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت گلیوں میں تعمیراتی کام جاری ہیں.






