*ایل ڈی اے سال2024ءکی کارکردگی رپورٹ*۔ تحریر:اسامہ محمود۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی صوبائی دارالحکومت لاہور کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے وژن کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر نگرانی ایل ڈی اے نے سال 2024 میں اہم کامیابیاں حاصل کیں اور شہر کی تعمیرو ترقی کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاﺅسنگ بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق شہر لاہور کی تعمیرو ترقی کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں اور مختلف مقامات کے دورے کر کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ریونیو جنریشن :سال 2024ءمیں ایل ڈی اے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ریونیو جنریشن ماڈل پر عمل پیرارہا۔جنوری سے دسمبر 2024ءتک مجموعی طور پر 24.2 ارب ریونیو اکٹھا کیا گیا ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ساڑھے 9 ماہ میں ریکارڈ 21.2 ارب ریونیو اکٹھا کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی قیادت میں سال 2024 میں ایل ڈی اے کا فوکس آئی ٹی بیسڈ ریفارمز اور ریونیو جنریشن پر رہا۔طاہر فاروق تاریخی ریونیو اکٹھا کرنے والے پہلے ڈی جی ایل ڈی اے بن گئے۔اس سے قبل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کوئی بھی ڈائریکٹر جنرل ایک سال میں 24 ارب کا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مارچ2024 میں اپنی تعیناتی کے بعد ایل ڈی اے میں کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پراصلاحات متعارف کروائیں۔

ایل ڈی اے نے جنوری تا دسمبر پانچ بار نیلام عام کا انعقاد کیا اور پہلی بار جوہر ٹاون، تاجپورہ اور جوبلی ٹاون کے 88 رہائشی پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی۔ 4 دسمبر کی نیلامی میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 2.47 ارب کا ریونیو اکٹھا کیاگیا۔ کاروباری افراد کی سہولت کے لیے ایل ڈی اے نے 2 سے 4 سال تک اقساط میں ادائیگی اور دیگر شرائط کو بھی نرم کیا۔ ایل ڈی اے نے سال 2024ءمیں شہر کی آٹھ اہم شاہراہوں کو کمرشل کیا جس سے کاروباری افراد کو سہولت ملی۔ ایل ڈی اے نے سیلز آف لینڈ سے 6.3 ارب، ایل ڈی اے سٹی سے2.3 ارب، ٹاون پلاننگ ونگ سے10.9 ارب، سی ایم پی ونگ سے 282 ملین اور ایل ڈی اے ایونیو ون، چالان، و دیگر فیسوں کی مد میں 4.88 ارب روپے اکٹھے کیے ۔

غیرقانونی کمرشل املاک کیخلاف کارروائی؛سال2024ءمیں 7500 سے زائد غیر قانونی کمرشل استعمال پر املاک کی ڈیجیٹل میپنگ کی گئی ۔ ٹاون پلاننگ ونگ نے غیر قانونی کمرشل استعمال پر 9570 املاک کو نوٹسز جاری کیے۔ 5057غیرقانونی کمرشل استعمال پر املاک سربمہراور 708غیرقانونی تعمیرات مسمار کی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت میں جاری غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں پر جرمانے عائد کیے گئے جس سے 60 کروڑروپے کا ریونیو اکٹھا ہوا۔

آن لائن بلڈنگ پلان: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان جاری کرنے والی پہلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنااور 1110 آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان جاری کیے گئے۔ مجموعی طور پر 8610 رہائشی بلڈنگ پلان جاری کیے گئے۔

ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ: ایل ڈی اے سٹی60ہزار سے زائد کنال پر مشتمل مستقبل کا ایک نیا شہر ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ایل ڈی اے سٹی میں رواں سال ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی گئی۔چناب روڈ پر کام میں تیزی، انڈر گراونڈ الیکٹریفکیشن کے کاموں کا آغاز کیا گیا۔ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کے، بی، ڈی اور ای بلاک میں ایک اور دو کنال کے کمرشل و رہائشی پلاٹوں کے قبضے (پوزیشن) دیئے گئے۔”تھیم پارک“، ”بزنس بے“ اور”ایجوکیشن سٹی“بنائے جا رہے ہیں ۔سکیم میں انڈر گراﺅنڈ وائرنگ کاکام تیزی سے جاری ہے۔ چناب روڈ کاپچاس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اورسٹرکچرز پلان روڈ ز پر کام تیزی سے جاری ہے۔سکیم میں واقع نیلم روڈ کی تعمیر کاکام بھی جلد شروع کردیاجائے گا۔مزید برآں16اکتوبر2024ءکو ایل ڈی اے سٹی جنا ح سیکٹر میں بی ، ڈی اور ای بلاک کے ایک ہزار سے زائد الاٹیوں کو پلاٹوں کے قبضے دیئے گئے ہیں۔ ابھی تک جناح سیکٹر کے سی اور ایف بلاک کے کل 3500الاٹیوں کو قبضے دیئے جا چکے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق سال 2025ءمیں ایل ڈی اے سٹی اقبال سیکٹر کے مزید الاٹیوں کو قبضے دیے جائیں گے۔

سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر:ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی قیادت میں سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں ریفارمز کا سلسلہ جاری اور سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں شہریوں کا انتہائی مثبت رجحان رہا۔سال 2024 میں سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر 47818 درخواستیں موصول 46909 ڈسپوز کی گئیں۔ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر 18700 سفٹڈ شدہ فائلوں کی پراسیسنگ کی گئی۔سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں سفٹڈ شدہ فائلوں کی پراسیسنگ 48 گھنٹوں میں کی جا رہی ہے۔ سال2024ءمیں 4647 این او سی اور 613 کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں سٹیٹ آف دی آرٹ پراپرٹی ٹرانسفر سیل تعمیر کیا گیا۔ایل ڈی اے پراپرٹی ٹرانسفر سیل میں 2810 پراپرٹی ٹرانسفر کی گئیں۔سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم کی تعمیر کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

ایل ڈی اے ایونیو ون :ایل ڈی اے ایونیو ون میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایل ڈی اے ایونیوون میں 87 کنال پر مشتمل سنٹرل پارک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پودا بھی لگایا۔ یہ منصوبہ لاہورکو ماحول دوست لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ایک پائلٹ منصوبہ ہے۔ ایل ڈی اے ایونیوون سنٹرل پارک میں جاگنگ ٹریک،واک ویز،کڈز پلے ایریا،اوپن جم اوربیڈمنٹن کورٹ قائم کیاگیا ہے۔ایل ڈی اے ایونیو ون سنٹرل پارک میں کیفے ٹیریا، مسجد اورروز گارڈن بنایاگیا ہے۔ سنٹرل پارک کے علاوہ سکیم میں واک ویز،سولر سٹریٹ لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاءکیلئے مخصوص وینڈنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ایل ڈی اے ایونیوون میں رین واٹر ہارویسٹنگ،سائیکلنگ اورماڈل قبرستان بھی بنایا گیا ہے۔ایل ڈی اے ایونیو ون کے ساتھ ساتھ جوبلی ٹاﺅن سکیم کے انٹری گیٹ کی تعمیر وبحالی کی گئی اور سکیم میں دیگر ترقیاتی کام کیے گئے ۔

ایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ؛ ایل ڈی اے نے سال 2024ءمیں تاریخ میں پہلی بار 65246 پراپرٹی فائلوں کی سفٹنگ مکمل کی۔سفٹڈ شدہ ریکارڈ کی آن لائن دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔ایسی تمام فائلیں جو ایل ڈی اے ریکارڈ میں مکمل طور پر کلیئر ہیں،جن کے ٹائٹل کی اونر شپ ایل ڈی اے لیتا ہے،ان فائلوں کی پراسیسنگ کا عمل ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ ایسی تمام درخواستوں کو 24سے 48گھنٹوں میں ڈسپوز کیا جارہا ہے اورایسی تمام فائلیں جن کی سفٹنگ کا پراسیس جاری ہے (جو جلد مکمل کر لیا جائے گا) نان سفٹڈ فائلیں ہے۔ ایسی درخواستوں کو 8 سے 10 روز میں ڈسپوز کیا جارہا ہے۔

انفورسمنٹ سکواڈ کی ری ویمپنگ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کو اپ گریڈ کیا گیا ۔انفورسمنٹ سکواڈ میں شامل اہلکاروں کو یونیفارم،انفورسمنٹ گاڑیوں، ٹول کٹس کے ساتھ ساتھ نئی موٹر بائیکس ودیگر سہولتیں فراہم کر کے اسے از سر نو تشکیل کیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کو نئے موٹرسائیکل کی چابیاں دیں۔یہ انفورسمنٹ سکواڈ ایل ڈی اے کے زیر کنٹرول علاقوں میں بہتر ریگولیشن اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن میں موثر کردارادا کررہا ہے۔

ایل ڈی اے پراپرٹی کاتحفظ:وزیرا علیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے اور سبزہ زار ، جوہرٹاﺅن ، گجرپورہ میں تجاوزات مافیا اور جھگیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے اربوں روپے مالیت کی 850کنال سے زائد اراضی واگزار رکروائی گئی ۔قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی اراضی کی فینسنگ کی گئی اور ایل ڈی اے ملکیتی بورڈز نصب کیے گئے ۔

اڈہ پلاٹ میں تجاوزات کا خاتمہ اور ری ماڈلنگ:اڈہ پلاٹ ، پائن ایونیورائے ونڈ روڈ اور اس کے اطراف طویل عرصہ سے قائم غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات ختم کر کے سڑکوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ۔ تجاوزات کے خاتمے کے بعداراضی کو خوبصورت گول چکر اور لینئر پارک میں تبدیل کیا گیا۔اس کے علاوہ ایک وسیع پارکنگ ایریا،فٹ پاتھ اور گرین بیلٹس بھی ڈویلپ کی گئی ہیں۔ آپریشن سے ٹریفک روانی میں بہتری آئی ہے اور شہریوں کو بھرپور سہولت میسر آئی ہے ۔ اس کے ساتھ علاقے کی خوبصورتی اور وسعت میں اضافہ ہوا۔

سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل: رواں سال ایل ڈی اے نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت صوبائی دارالحکومت میں منصوبے شروع کیے۔پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاون، ٹولنٹن مارکیٹ اور سبزہ زار میں بلیوارڈ کی تعمیر کا آغاز کیا۔ٹھوکر انٹری پوائنٹ کی مرمت و بحالی سمیت گلبرگ سکیم میں منصوبوں کا آغاز کیا گیا۔ایل ڈی اے نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور کی تکمیل اور راوی برج منصوبے کو سال2024ءکے آغاز میں مکمل کیا۔

ترقیاتی منصوبے:سال 2024ءمیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبے کی تکمیل کاافتتاح کیا۔ یہ منصوبہ شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پرواقع ہے اس لیے اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ یہ منصوبہ”نیازی انٹرچینج تا سگیاں” اور”سگیاں تا بابوصابوانٹرچینج”منصوبے پر محیط ہے ۔کنٹرولڈایکسس کوریڈور کے اطراف آبادی کی سہولت کے لیے سروس روڈ کو تعمیر کیا گیا ہے۔سروس روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ڈرین کی مرمت و بحالی کا بھی کام کیا گیا ہے۔دونوں پیکیجز کی سروس روڈ پر 5 وہیکلر اور 4 پیڈسٹرین سب ویز بنائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دوسرے بڑے منصوبے راوی برج کا بھی افتتاح کیا۔ دریائے راوی پر 540 میٹر طویل چار لین پر مشتمل برج تعمیر کیا گیا ہے۔چار لینز پر مشتمل یہ دوسرا بڑا منصوبہ ہے جو مکمل کیا گیا ہے ۔

شاہراہوں ، سڑکوں کا پیچ ورک:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبائی دارالحکومت کو” لیوایبل سٹی“ بنانے کے لئے ایل ڈی اے اور ٹیپا کی طرف سے خصوصی اقدامات کیے گئے اورشہر کی 302 کلومیٹر 100 سے زائد شاہراہوں اورسڑکوں کی مرمت و بحالی کی گئی۔ یہ سڑکیں طویل عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں جس کے نتیجہ میںشہریوں کو ٹریفک حادثات، ٹریفک جام، گردو وغبار سمیت بہت سے مسائل کا سامنا تھا۔ ان شاہراہوں کی مرمت و بحالی سے ٹریفک روانی میں بہتری آئی اور شہریوں کو سہولت میسر آئی۔ منصوبے کے تحت صوبائی دارالحکومت کی شاہراہوں کی مرمت و بحالی منصوبے کے تحت پیچ ورک کیا گیا، اسفالٹ مائلنگ،اسفالٹ ویئرنگ کی گئی اورکرب سٹونز کی ری فکسنگ ، پینٹنگ اور سائن بورڈز کی تنصیب کے ساتھ ساتھ لین مارکنگ اور یوٹرنز کی ری ماڈلنگ کی گئی۔منصوبے کے تحت کینال روڈ و دیگر اہم مقامات پر یوٹرنز کو نمایاں کرنے کے لیے ماحول دوست پینٹنگ کی گئی اور تعلیمی

اداروں و دیگر جگہوں پر پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے زیبراکراسنگ کے لیے اقدامات کیے گئے ۔

جواب دیں

Back to top button