میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر کی سربراہی اہم اجلاس، میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ کی بھی شرکت

*میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر کی سربراہی میں میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کے کانفرنس ہال میں میٹنگ منعقد ہوئی*

میٹنگ میں میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شيخ ،ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ شرجیل نور چنہ و دیگر نے ورلڈ بینک اور حکومت سندھ کے تعاون سے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کو اپگریڈ کرنے کے متعلق آئیڈیاز پیش کئے ۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ،ورلڈ بینک،سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ،واٹر کمیشن،میونسپل کارپوریشن سمیت مختلف محکمہ کے نمائندگان نے شرکت کی ۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت ڈویژنل ہیڈ کوارٹر لاڑکانہ کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے سمیت مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے جیسے معاملات پر بات چیت ہوئی

میئر لاڑکانہ، میئر سکھر، ڈپٹی کمشنر و دیگر نے میونسپل اسٹیڈیم سمیت باغ جناح، گومی بائی لیڈیز کلب کا دورہ بھی کیا

جواب دیں

Back to top button