*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرایل ڈی اے نے فیروز پورروڈ پر مخصوص بائیکر لین کے لئے کام کا آغاز کردیا۔*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لیے ایل ڈی اے نے صوبائی دارالحکومت میں پہلی بار مخصوص بائیکر لین کے قیام کے لئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصودنے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ

فیروز پورروڈ پر بائیکر لین منصوبے پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹریفک افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ پر ایل ڈی اے مخصوص بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ پر کام کررہا ہے۔ایل ڈی اے فیروز پور روڈ کی آؤٹر سائیڈ پر دونوں اطراف بائیکر لین بنا رہا ہے۔ بائیکر لین کو کربر اور ماحول دوست گرین پینٹ کرکے مین شاہراہ سے الگ کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ پر کینال سے لاہور برج تک دونوں اطراف کل 10 کلومیٹر لین بنائی جا رہی ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ بائیکر لیں 12 فٹ چوڑی بنے گی، شہریوں کو سہولت ہو گی۔بائیکر لین کو پروموٹ کرنے کا مقصد ٹریفک روانی بہتر اور حادثات میں کمی لانا ہے۔اس موقع پر کمشنر لاہور زید بن مقصود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے مخصوص بائیکر لین بنائی جا رہی ہے۔ مخصوص بائیکر لین سے ٹریفک روانی اوربائیکرز کی حفاظتی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ہدایت کی کہ بائیکرز کے دائیں بائیں مڑنے کو ٹریفک حفاظتی اصولوں کے مطابق ریگولیٹ ہونا یقینی بنایا جائے۔کمشنر لاہور نے ایل ڈی اے کے تحت گلبرگ سکیم ڈویلپمنٹ پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا۔

جواب دیں

Back to top button