*نجی فرمز کی جانب سے تحصیل رائے ونڈ کے 8 گورنمنٹ سکولز کی کمپیوٹرز لیب کیلئے 130 کمپیوٹرز کی فراہمی،کمشنر کا دورہ *

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے گورنمنٹ بوائز سکول چمروپورہ رائے ونڈ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے آئی فائیو جنریشن کے حامل کمپیوٹر لیب کا افتتاح اے سی رائے ونڈ سے ربن کٹوا کر کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نجی آرگنائزیشنز کا تعاون قابل قدر ہے،

آرگنائزیشنز کی جانب سے 130 جدید کمپیوٹرز فراہم کیے گئے ہیں، اے سی رائے ونڈ کی کاوش قابل تعریف ہے، تحصیل رائے ونڈ کے 8 سکولز کی لیبز اپگریڈ ہوگئی ہیں، میٹرک تک سکولوں میں سی لینگوئج تک پڑھایا جاتا ہے، جدید کمپیوٹرلیبز ناگزیر ہیں، کمشنر لاہور کا مزید کہنا ہے کہ وہ دور آپہنچا ہے جہاں ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کی بنیاد پر ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے، حکومت پنجاب طلبا و طالبات کی تعلیمی حوصلہ افزائی و سہولیات فراہمی کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button