ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل نشتر زون کے مختلف مقامات کے دورے کیے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے گجومتہ میں ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ترقیاتی اسکیم کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر نشتر زون نے جاری ترقیاتی اسکیم پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی.

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے کو ڈیڈ لائن کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کاہنہ کاچھا روڈ و کماہاں روڈ پر صفائی و تجاوزات اقدامات کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر نشتر کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی انتظامات کی بہتری کے لئے اقدامات لئے جا رہے ہیں. ڈی سی لاہور کی واضع ہدایات کیں کہ کوڑا کرکٹ کو ڈمپنگ سائٹس پر فی الفور منتقل کروایا جائے اور تجاوزات کے خاتمہ کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے، ڈی سی لاہور نے کماہاں روڈ پر سڑک کنارے کھڑی ریڑھیوں کو فی الفور ہٹانے کا حکم جاری کیا. انہوں نے کہا کہ سڑک کنارے ریڑھیاں کھڑی نہ ہو دی جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا کر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے اور شہری آبادی سے جانوروں کے انخلا اور خانہ بدوشوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے، ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ صفائی انتظامات سمیت جانوروں کے انخلا اور خانہ بدوشوں کے خلاف آپریشن کو جلد مکمل کیا جائے. انہوں نے کہا کہ صفائی انتظامات، جھگیوں کا انخلا اور جانوروں کی منتقلی کرنے کے بعد انہیں برقرار بھی رکھا جائے.






