کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت ریونیو ریکوریز، ریونیو ڈیجیٹائزیشن، تجاوزات، ستھرا پنجاب، پرائس کنٹرول، صفائی، آبیانہ، ریونیو اسیسمنٹ و دیگر اہداف جائزہ کے حوالے سے دو مختلف ڈویژنل سطح کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ چاروں اضلاع کے ڈی سیز نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔

ضلعی انتظامیہ لاہور نے تجاوزات خاتمے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ابتک تجاوزات خاتمے کیلئے 1474 آپریشن کیے گئے، 2192 پوائنٹس کو سیل جبکہ 198 مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا، لاہور کی تمام سڑکوں سے تجاوزات خاتمہ ترجیح ہے، مارکیٹس کو بھی ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے چاروں ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیحات میں صفائی، پرائس کنٹرول، تجاوزات کا خاتمہ شامل ہیں، تجاوزات خاتمے کیلئے ڈی سیز شیڈول کیمطابق آپریشنز کو جاری رکھیں، مرحلہ وار سخت عمل کرائیں، صفائی پر کوئی کمپرومائز نہیں, ڈی سیز مائیکروپلان کے تحت کام کرائیں، تمام اضلاع کی شہروں کی سڑکوں پر ایکسل لوڈمینیجمنٹ ناگزیر ہے، اوورلوڈنگ کیخلاف کاروائیاں موثر کریں، اضلاع نیو روڈز کی ایکسل لوڈ مینیجمنٹ کرائیں اور روڈز پر وزن کانٹوں کی تفصیلات بھیجیں۔ کمشنر لاہور نے ریونیو ریکوریز، ریونیو ڈیجیٹائزیشن کارکردگی اور اضلاع میں شہری خدمات فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ ریونیو اہداف کارکردگی رپورٹس کو اے ڈی سی آرز آئندہ باقاعدہ سرٹیفائی کرکے بھیجیں، تمام تحصیلوں کے اے سیز ریونیو سٹاف کے پیش کردہ ریونیو اعداد و شمار کو باقاعدہ چیک کریں، کی پرفارمینس انڈیکیٹرز کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شہری خدمات کو مزید بہتر بنائیں، شہریوں کو ریونیو خدمات فراہمی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹائزیشن اہم ترین ہے۔ پہلے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبداسلام عارف، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی ننکانہ محمد تسلیم راو، ڈی سی قصور کیپٹن ر محمد اورنگزیب اور اے ڈی سی جی شیخوپورہ محمد نعمان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ دوسرے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو عثمان غنی، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، اے سی آر علیم احمد اور تمام اے ڈی سی آرز نے شرکت کی۔






