ستھرا پنجاب پروگرام ،فیصل آباد ڈویژن میں ایک ارب کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بارہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ ٹھیکیدار سے ملی بھگت کر کے 633 گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں ہڑپ کرتی رہی۔ریکارڈ میں 2317 کنٹینرز ظاہر کیے گئے۔ موقع پر 1717 کنٹینرز پائے گے۔صفائی آپریشن کے لیے منی لوڈرز رکشوں کا کرایہ منی ڈپرز کے حساب سے وصول کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی 15 فیصد سے زائد تحصیلوں میں ٹھیکیداروں نے ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ارباب اختیار کے تعاون سے بوگس ملازمین کے اے ٹی ایم کارڈز اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں جس میں سے مرضی کی کٹوتیاں کر کے وہ ان بوگس ملازمین کو تنخواہ دیتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ستھرا پنجاب کے ہزاروں ملازمین کے اے ٹی ایم کارڈز تنخواہوں کے لئے کنٹینرز استعمال کر رہے ہیں۔اس حوالے سے متعلقہ سی ای اوز اور ایم ڈیز بھی باخبر ہیں۔معاملات ملی بھگت سے چل رہے ہیں۔وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے فیصل آباد میں جس طرح سخت ایکشن لیا گیا ہے اسی طرح پورے پنجاب میں چھان بین اور تھرڈ پارٹی آڈٹ ناگزیر ہو گیا ہے۔
Read Next
2 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 میں ایندھن کی چوری کی شکایت، جبار خان اور عمر تحقیقات میں طلب
3 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
5 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
5 دن ago
*ستھرا پنجاب،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
6 دن ago
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
6 دن ago
پی ڈبلیو سی اے 12 ستمبر سے سیاحتی سیزن 2026 کا آغاز کرے گا،ہسٹری بائی نائٹ نئے پرفارمنسز کے ساتھ دوبارہ شروع
6 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا قصور شہر، مصطفیٰ آباد، لکھنے کی اور دیگر علاقوں کا اچانک دورہ،صفائی انتظامات کا جائزہ
6 دن ago



